data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وسطی افریقی جمہوریہ کے دارالحکومت بنگوئی میں ایک اسکول میں دھماکے کی آواز کے بعد خوف و ہراس اور بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں 29 طلبہ جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب بنگوئی کے ایک ہائی اسکول کی عمارت میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا، جس کے بعد طلبہ میں شدید خوف پھیل گیا اور افراتفری کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔

اس افسوسناک واقعے میں 29 طلبہ ہلاک اور 260 سے زائد زخمی ہو گئے، جبکہ متعدد طلبہ نے جان بچانے کے لیے عمارت کی پہلی منزل سے چھلانگیں بھی لگا دیں۔

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت یہ ہائی اسکول ایک امتحانی مرکز کے طور پر استعمال ہو رہا تھا، جہاں چھ مختلف اسکولوں کے 5 ہزار سے زائد طلبہ امتحان میں شریک تھے۔ حکام کے مطابق امتحان دینے والے طلبہ کی عمریں 18 سے 22 سال کے درمیان تھیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لانڈھی ٹاؤن : میٹرک میں نمایاں کارکردگی والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251104-02-6

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی ٹاؤن کی یوسی نمبر 3 کے تحت میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں ایک پْروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں شیلڈز، سرٹیفکیٹس اور لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں طلبہ، والدین، اساتذہ اور علاقائی نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیف الدین ایڈووکیٹ نے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر منتظمین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جماعتِ اسلامی کا تعلیمی ویژن نہایت واضح اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے کہا:‘‘ہماری ترجیح نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھار کر انہیں ملکی ترقی کا مضبوط ستون بنانا ہے ہم سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹ اداروں کے معیار کے برابر بلکہ کئی میدانوں میں بہتر بنا کر دکھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ہدف بیس لاکھ بچوں کو آئی ٹی ایکسپرٹ بنانا ہے، جس کے ذریعے پورے ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا انقلاب لایا جائے گا۔ یہ اقدام پاکستان کے روشن مستقبل اور عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کی استعداد بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ تقریب میں امیر ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ، ٹاؤن چیئرمین عبدالجمیل خان اور چیئرمین یوسی نمبر 3 نادر لودھی نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے طلبہ کی کامیابی کو قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی اور تعلیم کے فروغ کے لیے ایسے پروگرام انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ پروگرام کی نظامت یوسی نمبر 3 کے وائس چیئرمین حماد حیدر نے انجام دی۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • کینیڈامیں تعلیم کے خواہش مند بھارتی طلبہ پریشان
  • این جے وی اسکول کی پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام
  • اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں سلنڈر دھماکا، عمارت لرز اٹھی
  • میکسیکو: میئرکے قتل کے بعد احتجاج‘ مشتعل افراد کا سرکاری عمارت پر دھاوا
  • لانڈھی ٹاؤن : میٹرک میں نمایاں کارکردگی والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
  • کرک میں ہائی وے پر ناکہ بندی کرنے والے دہشت گردوں کیخلاف سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی، 1 ہلاک
  • دو سالہ جنگ کے بعد غزہ کے بچے ایک بار پھر تباہ شدہ اسکولوں کا رخ کرنے لگے
  • بھارت تاجکستان میں فضائی اڈے سے بے دخل، واحد غیر ملکی فوجی تنصیب چِھن گئی
  • کراچی میں سرکاری اسکول کو سیل کرکے قبضے کی کوششیں، متعلقہ اداروں کا اظہارِ لاعلمی
  • کراچی، گلستان جوہر میں 200 سے زائد جھگیاں آگ لگنے کے باعث جل گئیں، مویشی بھی ہلاک