دریائے سوات میں سیلابی ریلہ، محسن نقوی کا قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پراظہارِ افسوس
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دریائے سوات میں سیلابی ریلے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پراظہار افسوس کیا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افرادکے لواحقین سےدلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، کہا کہ المناک واقعہ پر دلی افسوس اور رنج ہوا ہے، غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کےلواحقین کےساتھ ہیں۔
مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
محسن نقوی اور بھارتی بورڈ عہدیداران کی شرکت، ایشیا کپ کی ٹرافی پر کیا بات ہوئی ؟
آئی سی سی کے اجلاس میں ایشیا کپ کی ٹرافی کا معاملہ نہیں اٹھایا گیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھی اجلاس میں ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے بعد کچھ بورڈ ممبران نے دونوں ممالک سے ایشیاکپ ٹرافی کے ایشو کو حل کرنے پر بات کی، بورڈ ممبران نے کہا کہ دونوں ممالک کو افہام و تفہیم سے معاملہ حل کرنا چاہیے۔ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ گزشتہ روز دبئی میں ہوئی جس میں چیئرمین بی سی بی محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ ایشیا کپ ٹرافی کا معاملہ بالکل حل ہونا چاہیے۔