بلاول بھٹو زرداری کا معروف سیاسی مذہبی شخصیت آغا مرتضیٰ پویا کے انتقال پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آغا مرتضی پویا مرحوم کی ملک میں آزادیِ اظہار کے فروغ کے لیے کاوشیں اور جمہوریت کے لیے جدوجہد ناقابلِ فراموش ہیں، آغا مرتضی پویا مرحوم کی پاکستانی معاشرے میں فرقوں کے درمیان ہم آہنگی کو تقویت دینے اور بین المذاہب اتحاد کے لیے خدمات کو بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کی معروف سیاسی و مذہبی شخصیت آغا مرتضی پویا کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے اپنے تعزیتی پیغام میں آغا مرتضی پویا مرحوم کے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلی مقام کی دعا کی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آغا مرتضی پویا مرحوم کی ملک میں آزادیِ اظہار کے فروغ کے لیے کاوشیں اور جمہوریت کے لیے جدوجہد ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آغا مرتضی پویا مرحوم کی پاکستانی معاشرے میں فرقوں کے درمیان ہم آہنگی کو تقویت دینے اور بین المذاہب اتحاد کے لیے خدمات کو بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
سعودی مفتیِ اعظم کا انتقال، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار تعزیت
ایک بیان میں وزیراعظم پاکستان نے مرحوم کے اہلِخانہ، خادم الحرمین الشریفین، ولی عہد، سعودی قیادت و عوام سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کی دینی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے سعودی مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ کی وفات سعودی عرب اور پوری امتِ مسلمہ کیلئے لمحہ غم ہے، مرحوم نے پوری زندگی قرآن و سنت کی ترویج، شریعتِ مطہرہ کی توضیح، امت کی رہنمائی میں گزاری۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور حکومت، سعودی عوام اور قیادت کے غم میں برابر کے شریک ہیں، وزیر اعظم نے مرحوم کے اہلِخانہ، خادم الحرمین الشریفین، ولی عہد، سعودی قیادت و عوام سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کی دینی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے۔