معروف سیاسی و مذہبی شخصیت آغا مرتضیٰ پویا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
آغا مرتضیٰ پویا معروف انگریزی اخبار کے بانی مالک تھے، وہ وفاقی وزیر اور انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے سربراہ بھی رہے۔ آغا مرتضیٰ پاکستان عوامی تحریک کے سینئر نائب صدر کے طور پر سیاست میں فعال رہے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف سیاسی و مذہبی شخصیت آغا مرتضیٰ پویا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، وہ کچھ عرصہ سے کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ آغا مرتضیٰ پویا معروف انگریزی اخبار کے بانی مالک تھے، وہ وفاقی وزیر اور انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے سربراہ بھی رہے۔ آغا مرتضیٰ پاکستان عوامی تحریک کے سینئر نائب صدر کے طور پر سیاست میں فعال رہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
این اے 129 ضمنی الیکشن، حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل
فائل فوٹواین اے 129 ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا۔
حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال ان کے وکیل ابوذر سلمان نے مکمل کرائی۔
اس حوالے سے ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ ہم نے مختلف محکموں سے ڈیٹا منگوایا ہے اس کے بعد فیصلہ کریں گے۔ سوئی گیس، ایف آئی اے، نیب اور دیگر محکموں سے ڈیٹا منگوایا ہے۔
ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ ڈیٹا آنے کے بعد کاغذاتِ نامزدگی سے متعلق حتمی فیصلہ کروں گا، ابھی حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی مشروط طور پر منظور کر رہا ہوں۔
سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے۔
یاد رہے کہ این اے 129 کیلئے امیدواروں کو 26 اگست کو انتخابی نشان دیے جائیں گے اور شیڈول کے مطابق 18ستمبر کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 لاہور تھری میں پولنگ ہوگی۔
این اے 129 کی نشست میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔