گلگت، کمانڈر ایف سی این اے کا سیف سٹی پراجیکٹ کنٹرول روم کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
دورے کے دوران کمانڈر کو منصوبے سے متعلق نگرانی کے نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول اور ریئل ٹائم رسپانس پر بریفنگ دی گئی۔ محرم الحرام کے تناظر میں سیکیورٹی پلان پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ کمانڈر ایف سی این اے نے سیف سٹی پراجیکٹ کنٹرول روم کونوداس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمانڈر ایف سی این اے، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، ہوم سیکریٹری، آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ دورے کے دوران کمانڈر کو منصوبے سے متعلق نگرانی کے نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول اور ریئل ٹائم رسپانس پر بریفنگ دی گئی۔ محرم الحرام کے تناظر میں سیکیورٹی پلان پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ کمانڈر ایف سی این اے نے سیف سٹی منصوبے کو امن و امان کے قیام میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ سکیورٹی فورسز اور پاک فوج عوام کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن عشائیہ میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے تبادلہ خیال کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250924-08-26