گلگت، کمانڈر ایف سی این اے کی آغا راحت حسین سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
اس موقع پر علمائے کرام نے آپریشن بُنیان المرصوص کی کامیابی کو سراہتے ہوئے پاک فوج کو مبارک باد پیش کی۔ علمائے کرام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ محرم الحرام سمیت تمام مواقع پر بین المسالک ہم آہنگی اور بھائی چارے کو مضبوط کرنے میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ کمانڈر ایف سی این اے نے گلگت میں مرکزی جامع امامیہ مسجد کا دورہ کیا اور معروف عالمِ دین آغا راحت الحسین الحسینی سمیت انجمن امامیہ کے صدر سید شرف الدین کاظمی اور دیگر عہدیداران غلام عباس، کوثر حسین، نعیم الدین، شیخ کرامت حسین، لیاقت علی اور مہدی حسین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر علمائے کرام نے آپریشن بُنیان المرصوص کی کامیابی کو سراہتے ہوئے پاک فوج کو مبارک باد پیش کی۔ علمائے کرام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ محرم الحرام سمیت تمام مواقع پر بین المسالک ہم آہنگی اور بھائی چارے کو مضبوط کرنے میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔کمانڈر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سکیورٹی فورسز، علماء اور عوام مل کر خطے میں امن اور رواداری کو مزید مستحکم کرتے رہیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔