محرم الحرام کے آغاز پر اپنے پیغام میں بانی تحریک منہاج القرآن کا کہنا ہے کہ خانوادہ رسول ﷺ کی یہ قربانی فقط ایک واقعہ نہیں بلکہ قیامت تک کیلئے ظلم کیخلاف مزاحمت، حق کی حمایت اور باطل سے انکار کا استعارہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ حضرت امام حسینؑ کی سیرت مبارکہ سے سبق لینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ امت مسلمہ کو فرقہ واریت، نفرت اور عدم برداشت سے نکل کر محبت، بھائی چارے اور اتحاد کی راہ اپنانا ہو گی، یہی حسینیت کا اصل پیغام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے محرم الحرام کے آغاز پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ نے کربلا کے میدان میں دین اسلام کی بنیادوں کے تحفظ کیلئے سب کچھ قربان کر دیا مگر یزید کے ظلم و بربریت اور خلاف دین و خلاف شرع اقدامات کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ خانوادہ رسول ﷺ کی یہ قربانی فقط ایک واقعہ نہیں بلکہ قیامت تک کیلئے ظلم کیخلاف مزاحمت، حق کی حمایت اور باطل سے انکار کا استعارہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ حضرت امام حسینؑ کی سیرت مبارکہ سے سبق لینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ امت مسلمہ کو فرقہ واریت، نفرت اور عدم برداشت سے نکل کر محبت، بھائی چارے اور اتحاد کی راہ اپنانا ہو گی، یہی حسینیت کا اصل پیغام ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ محرم کے ایام میں تمام مکاتب فکر کے علما کو چاہئے کہ وہ رواداری، بھائی چارے اور امن کا پیغام عام کریں۔ فرقہ واریت اور نفرت حسینیت کے پیغام کی نفی ہے۔ حسینی ہونے کا مطلب ہے امن، عدل اور اخوت کو فروغ دینا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام صبر، قربانی اور عدل و انصاف کے قیام کا مہینہ ہے۔ حضرت امام حسین علیہ السلام نے معرکۂ کربلا میں ظلم، جبر، فتنہ و فساد کیخلاف استقامت، غیرتِ ایمانی اور اخلاص کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاکہ امام عالی مقامؑ کی شہادت درحقیقت دینِ محمدی ﷺ کے تحفظ اور انسانی وقار کی بحالی کی جدوجہد ہے۔ ان کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ باطل کے نظام کے سامنے کلمۂ حق بلند کرنا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ امام حسینؑ کا نام آج بھی مظلوموں، حق پرستوں اور اصلاح کے علمبرداروں کا عنوان ہے۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کا پیغام ہمیں جھنجھوڑتا ہے کہ ظلم، بدعنوانی، فرقہ واریت اور ناانصافی کیخلاف حسینی کردار اپنائیں اور امت کے درمیان اتحاد، یگانگت، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا آج امت مسلمہ کو امام حسینؑ کی سیرت سے وحدت، ایثار، شجاعت، اور شعور کا درس لینے کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا محرم الحرام فرقہ واریت کہ محرم

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان