چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کا امام بارگاہوں کا دورہ‘ترقیاتی کاموں کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹا ف رپورٹر)محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے وائس چیئرمین محمد الیاس، چیئرمین ورک کمیٹی مرزا آفاق بیگ اور X.E.N بی اینڈ آر کے ہمراہ مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر امام بارگاہ خیر العمل (انچولی) اور امام بارگاہ آئی آر سی (عائشہ منزل) کے اطراف پیور بلاک سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-دورے کے دوران چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کی اور ان سے محرم الحرام کے سلسلے میں درکار سہولیات اور انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام سے قبل تمام تر ضروری انتظامات مکمل کر لیے جائیں گے۔چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ روشنی، صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور دیگر سہولیات کے حوالے سے ٹاؤن انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ عزاداران کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان اور بلاتعطل سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، اور انشائاللہ گلبرگ ٹاؤن کی عوام کو بہتر اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائیگا اس موقع پر یو سی 1 کے چیئرمین عاصم مخدومی اور یو سی 8 کے وائس چیئرمین سلال قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیئرمین گلبرگ ٹاو ن محرم الحرام
پڑھیں:
ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس 2025: عثمان چاند اور امام ہارون نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا
پاکستان کے شوٹرز عثمان چاند اور امام ہارون نے 2025 کے ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور اور برونز میڈلز جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔
نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل رضی احمد خان کے مطابق، کویت میں ہونے والے ایشیائی شوٹنگ مقابلوں میں عثمان چاند نے اسکیٹ ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور سلور میڈل جیتا۔ عثمان چاند عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے تجربہ کار شوٹر ہیں اور وہ چار بار عالمی چیمپئن شپ میں پاکستان کا حصہ رہ چکے ہیں۔
دوسری طرف، 21 سالہ امام ہارون نے اولمپک ٹریپ ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور برونز میڈل جیتا۔ امام ہارون نے عالمی چیمپئن شپ 2023 میں بھی قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی اور اب وہ 2025 ایشین چیمپئن شپ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بنیں گے۔
پاکستان کے تیسرے شوٹر، فرخ ندیم، جنہوں نے پاکستان آرمی کی نمائندگی کی، مشترکہ طور پر چھٹی پوزیشن پر رہے۔ تاہم، وہ شوٹ آؤٹ مقابلے میں ناکام رہنے کے باعث فائنل میں جگہ نہ بنا سکے۔
اس شاندار کامیابی پر پاکستان بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس بات کا اعتراف کیا جا رہا ہے کہ قومی شوٹرز نے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔