ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر اور ہم امریکہ اور اسرائیل کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور آیت اللہ خامنہ ای پر اپنی جان نچھاور کرنے کے لیے اپنا تن من دھن قربان کرنے کو ہم وقت تیار ہیں، امریکہ اور اسرائیل کو ایران پر حملے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا اور وہ دن دور نہیں جب امریکہ اور اسرائیل کا نام صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا اور دنیا میں ان کا نام لینے والا بھی کوئی نہیں ہوگا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اتحاد امت فورم کے زیراہتمام ایران پر امریکہ و اسرائیلی حملوں کے خلاف پریس کلب ملتان تا چوک نواں شہر مردہ باد امریکہ و اسرائیل ریلی نکالی گئی، جس میں مرد و خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید اقبال احمد رضوی، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری حیدر ثقفی، صوبائی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، مرکزی صدر عزاداری ونگ علامہ اقتدار حسین نقوی، شیعہ علما کونسل کے رہنما مولانا مظہر عباس ساجد، شیعہ علماء کونسل کے ترجمان بشارت عباس قریشی، صوبائی صدر عزاداری ونگ انجینئر سخاوت علی سیال، متحدہ جمعیت اہل حدیث کے علامہ خالد فاروقی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما سلیم عباس صدیقی، مولانا غلام جعفر انصاری، مولانا امیر حسین ساقی و دیگر نے کی۔ احتجاجی ریلی کے موقع پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی گئی، امریکی اور اسرائیلی پرچم نذرآتش کیا گیا اور تجدید عہد کیا گیا کہ پاکستان سمیت امت مسلمہ کی پوری شیعہ و سنی قوم ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید خامنہ ای اور ایرانی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امریکہ اور اسرائیل

پڑھیں:

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، علامہ اقبال کی 150 ویں سالگرہ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں علامہ اقبال کی 150 ویں سالگرہ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سال 2027ء میں عظیم مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی 150 ویں سالگرہ بھرپور طریقے سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر منائی جائے گی،اس موقع پر مختلف پروگرامز، عالمی کانفرنسیں، سیمینارز اور ثقافتی و علمی تقریبات منعقد ہوں گی جن میں اقبال کی فکر، فلسفہ اور شاعری کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ فکر اقبال کو قومی ترقی کے ساتھ جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے،اقبال کا پیغام آفاقی ہے جو پوری دنیا کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ عظیم مفکر نے ایک آزاد ریاست کا خواب دیکھا اور مسلمانوں میں تحریک آزادی کو زندہ کیا،اقبال کا کلام نوآبادیاتی دور میں حریت کی شمع تھا جس نے نظریاتی بنیادوں پر قومی شعور بیدار کیا،اقبال کے نظریات آج بھی پائیدار ترقی اور قومی یکجہتی کے لیے رہنما اصول ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو اقبال کی فکر سے جوڑنا ضروری ہے کیونکہ یہ فکر ان کے لیے مینارہ نور ہے۔احسن اقبال نے بتایا کہ "اڑان پاکستان" پروگرام میں بھی اقبال کے "شاہین" کو بطور استعارہ شامل کیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں میں خودی، خود اعتمادی اور بلند حوصلگی کو فروغ دیا جا سکے۔انہوں نے زور دیا کہ اقبال کی فکر کو عام کر کے ہم فکری انتشار اور گمراہی سے بچ سکتے ہیں ،اقبال کا پیغام صرف برصغیر تک محدود نہیں بلکہ اسے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہے، ترکی، ایران اور دیگر مسلم ممالک میں اقبال کو شاعر امت سمجھا جاتا ہے۔

احسن اقبال نے اس موقع پر تجویز دی کہ اقبال کی زندگی پر ایک عالمی معیار کی ڈرامہ سیریز بنائی جائے تاکہ نئی نسل کو ان کے افکار سے بہتر انداز میں روشناس کرایا جا سکے،ایران پاکستان کے ساتھ مل کر علامہ اقبال پر مشترکہ فلم بنانے کا خواہشمند ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ علامہ اقبال کی 150 ویں سالگرہ کی تقریبات کا آغاز 9 نومبر 2026ء اور اختتام 9 نومبر 2027ء کو کیا جائے گا،اس دوران قومی و بین الاقوامی سطح پر عالمی کانفرنسوں اور تقریبات کا انعقاد ہوگا۔وفاقی وزیر نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ وہ علامہ اقبال کی سالگرہ کو ایک فکری و تہذیبی تحریک کے طور پر منانے کی تیاری کریں تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت اور علمی چہرہ اجاگر ہو سکے۔\932

متعلقہ مضامین

  • عربوں کی خیانت نے فلسطینیوں کو گہرے زخم دیئے ہیں، علامہ جواد نقوی
  • ریٹائرڈ پروفیسر کو پینشن کی رقم 2 ماہ میں ادا کرنے کا حکم
  • حکومت زائرین سے کئے گئے وعدوں پر فوری عملدرآمد کرے، علامہ مقصود ڈومکی
  • قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی برسی کے موقع پر مجلس عزا
  • زائرین کے لئے راستہ سیکیورٹی وجوہات پر عارضی طور پر بند کیا ہے ، گورنرسندھ
  • گورنر سندھ کی ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں سے ملاقات
  • چاہتے ہیں زائرین کے مسائل جلد از جلد حل ہوں، گورنر سندھ اور علامہ احمد اقبال رضوی کی پریس کانفرنس
  • کراچی کے امام حسینؑ انسٹی ٹیوٹ میں تھری ڈی گیم پروجیکٹس کی نمائش
  • اسرائیل کو 22 ارب ڈالر کی امریکی امداد
  • وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، علامہ اقبال کی 150 ویں سالگرہ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا