اس موقع پر ارشاد حسین بنگش، شفیق حسین مطہری اور دیگر موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ تحصیل چئیرمین اپر کرم مولانا مزمل حسین فصیح کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے پیواڑ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں عیادت کی اور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ارشاد حسین بنگش، شفیق حسین مطہری اور دیگر موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

یوم آزادی کے موقع پر سندھ حکومت کی جانب سے اقلیتی برادری کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی:

معرکہ حق اور یوم آزادی کے موقع پر سندھ کی اقلیتی برادری کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔

محکمہ ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ نے خواتین کے ساتھ اقلیتی محنت کشوں کو بھی ای بائیکس دینے کا فیصلہ کیا ہے، سیکریٹری محنت رفیق قریشی کے مطابق پاکستان کے جھنڈے کا سفید رنگ اقلیتوں کے مساوی حقوق کی علامت ہے، ہر وہ اقدام کریں گے جس سے محنت کشوں کا بھلا ہو۔

انہوں نے کہا کہ ادارے کی مضبوطی کیلئے شریعہ کمپلائنٹ سکوک بانڈز میں 3 ارب کی سرمایہ کاری کررہے ہیں، حادثاتی ہیلتھ انشورنس سے سالانہ 7 لاکھ ہیلتھ انشورنس اور ملک کے 270 اسپتالوں میں علاج ہوگا۔

سیکریٹری محنت نے مزید کہا کہ اب فلیٹس کے بجائے ورکرز کیلئے مکمل سولرائزڈ گھر تعمیر کرینگے، ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ماتحت اسکولوں کوبھی سولرائزکر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سال میں دو بار بچوں کو اسکول یونیفارم دینگے، ورکرزویلفیئر بورڈ کےتمام شعبوں کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں۔ ڈیجیٹلائزیشن سے محنت کشوں کو منصفانہ طور پر سہولیات فراہم ہوں گی۔

سیکریٹری محنت نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈیتھ گرانٹ 10 لاکھ اور شادی گرانٹ 3 سے 5 لاکھ روپے کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کویت میں پاکستانیوں کیلئے روزگا کا سنہری موقع: اہلیت اور درخواست دینے کا مکمل طریقہ کار
  • جعفرآباد ؛ کار شو روم کے قریب دھماکہ
  • یوم آزادی کے موقع پر سندھ حکومت کی جانب سے اقلیتی برادری کیلئے بڑی خوشخبری
  • قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی برسی کے موقع پر مجلس عزا
  • کراچی کے امام حسینؑ انسٹی ٹیوٹ میں تھری ڈی گیم پروجیکٹس کی نمائش
  • 15 اگست چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سندھ میں تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
  • جمہوریت کے دفاع کیلئے اپوزیشن کا اتحاد لازمی ہے، مولانا سجاد نعمانی
  • غزہ: تباہ حال ہسپتال زخمیوں کا علاج معالجہ کرنے میں مشکلات کا شکار
  • پاراچنار، ہلال احمر پاکستان کیجانب سے صحافیوں کیلئے مائن رسک ایجوکیشن سیمینار کا انعقاد
  • قائد شہید کے افکار و نظریات اسلام دشمن عناصر کیلئے سخت ناگوار تھے، علامہ رمضان توقیر