پاکستان نیول اکیڈمی میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
کراچی میں پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں ہفتے کے روز ایک شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں 123ویں مڈشپ مین کورس اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کامیاب تکمیل کا جشن منایا گیا۔
اس پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تھے، جنہیں پاک بحریہ کے چاق وچوبنددستے نے سلامی دی، پاکستان بحریہ کے کیڈٹس نے پریڈ کے دوران فیلڈ مارشل کو سلامی پیش کی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پریڈ کا معائنہ کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تربیت کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نیول کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے، پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹ عبدالرحمان نے اعزازی شمشیرحاصل کی۔
تقریب میں پاکستان نیوی کے اعلیٰ افسران، فارغ التحصیل کیڈٹس کے اہل خانہ اور دیگر معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اعزازی شمشیر پاسنگ آؤٹ پریڈ پاک بحریہ پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر سلامی شارٹ سروس کمیشن کورس عاصم منیر فیلڈ مارشل کیڈٹس مڈشپ مین کورس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاسنگ ا ؤٹ پریڈ پاک بحریہ پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر سلامی شارٹ سروس کمیشن کورس فیلڈ مارشل کیڈٹس مڈشپ مین کورس فیلڈ مارشل
پڑھیں:
آذربائیجان: یومِ فتح کی پریڈ میں جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی شاندار گھن گرج
آذربائیجان کے یومِ فتح کی پریڈ میں باکو کی فضاؤں میں جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج نے حاضرین کا جوش و جذبہ عروج پر پہنچا دیا۔ اس موقع پر پاکستانی فوج کے خصوصی دستے نے بھی شرکت کی اور قومی پرچم تھامے ہوئے مہمانوں کو سلامی دی۔
پریڈ میں پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے فوجی دستوں کی بھرپور شرکت نے تقریب کو مزید خاص بنا دیا۔ پاکستانی ہیلی کاپٹروں نے بھی آذربائیجان اور ترکی کے ہمراہ فلائی پاسٹ میں حصہ لیا، جس سے ایک شاندار فضائی منظر پیش ہوا۔
فضا میں جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 طیاروں کی پروازوں نے ایک مرتبہ پھر ان طیاروں کی طاقت اور مہارت کو اجاگر کیا۔ زمین پر ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش نے فوجی طاقت کی عکاسی کی، جسے دیکھنے والوں نے بے حد سراہا۔
اس دن کی پریڈ نے پاکستان، آذربائیجان اور ترکی کے فوجی دستوں کی مہارت کو اجاگر کیا اور ان کے آپس کے قریبی تعلقات اور فوجی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا پیغام دیا۔