ڈی سی آفس اجلاس کے فیصلوں پر عمل نہیں ہو رہا ہے، بلوچستان شیعہ کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
اپنے بیان میں شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ اور جنرل سیکرٹری امیر مختیار نے کہا کہ محرم الحرام کے آغاز سے ہی بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ مسلسل جاری ہے، جبکہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی پہلے سے بڑھا دیا گیا ہے اسلام ٹائمز۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ اور جنرل سیکرٹری امیر مختار میر نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر آفس کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے۔ کوئٹہ میں محرم الحرام کے آغاز سے ہی بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ مسلسل جاری ہے، جبکہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی پہلے سے بڑھا دیا گیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچستان شیعہ کانفرنس کے ذمہ داران نے کہا کہ کوئٹہ میں گیس کی رات 10 بجے ہونے والی لوڈ شیڈنگ مجالس عزاء کی ٹائم پر ہے، جس وقت نذر و نیاز کے اہتمام کا وقت ہوتا ہے۔ گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث امام بارگاہ انتظامیہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وفاقی اور صوبائی انتظامیہ محرم الحرام میں ہونے والی بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیں، تاکہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں عزاداروں کی مشکلات کم ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر سردار اویس لغاری نے محرم الحرام میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے بھی تاکید ہے، تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شیعہ کانفرنس کی لوڈ شیڈنگ محرم الحرام گیس کی نے کہا
پڑھیں:
پاکستان، چین، ایران، اور روس کا آزاد، متحد اور پُرامن ریاست کے طور پر افغانستان کی حمایت کا اعادہ
پاکستان، چین، ایران، اور روس کے وزرائے خارجہ کے چوتھے چار فریقی اجلاس میں فریقین نے ایک آزاد، متحد اور پُرامن ریاست کے طور پر افغانستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں فریقین نے دہشت گردی، جنگ اور منشیات سے پاک افغانستان کی ضرورت پر زور دیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ افغان حکام پر افغان سرزمین پر دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے پر بھی زور دیا گیا جبکہ فریقین نے افغانستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر علاقائی اقدامات کی حمایت کی۔
افغانستان کے ساتھ اقتصادی روابط کو جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا اور افغانستان کے ساتھ اقتصادی، تجارتی تعاون اور علاقائی روابط کو وسعت دینے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق افغانستان کے لیے ہنگامی انسانی امداد جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا اور افغانستان میں دہشت گردی سے متعلق سلامتی کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
علاوہ ازیں افغان پناہ گزینوں کو وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے اور افغانستان میں لڑکیوں کو تعلیم، کام اور معاشی مواقع تک رسائی دینے پر بھی زور دیا گیا۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق یہ اجلاس گزشتہ روز روس کی دعوت پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہوا جس میں چاروں فریقین نے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق افغان ریاست کے استحکام اور عالمی امن کے لیے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
Post Views: 1