اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائیگا اور اس ناسور کے خاتمے کیلئے ریاستی ادارے پوری قوت کیساتھ سرگرم عمل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ضلع دکی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے مبینہ طور پر بھارتی سرپرستی میں سرگرم دو دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر اطمینان اور تحسین کا اظہار کیا ہے۔ اپنے جاری بیان میں وزیراعلیٰ نے اس کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، جرأت اور فرض شناسی کا عملی مظہر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی اداروں کی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہمارے بہادر جوان دشمن کے ہر ناپاک منصوبے کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس ناسور کے خاتمے کے لئے ریاستی ادارے پوری قوت کے ساتھ سرگرم عمل ہیں۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد پاکستان اور بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، لیکن ہماری سکیورٹی فورسز ہر محاذ پر ان کے عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان حکومت سکیورٹی اداروں کے ساتھ ہر سطح پر کھڑی ہے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی سکیورٹی فورسز پر فخر ہے، جو اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر وطن عزیز کے امن کا تحفظ کر رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز نے کہا کہ

پڑھیں:

خضدار، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گرد علاقے میں پرامن شہریوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی تمام سازشیں ناکام بنا دیں۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے خضدار کے علاقے زہری میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں کو کامیابی سے تباہ کر دیا، آپریشن کے دوران 14 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گرد علاقے میں پرامن شہریوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی تمام سازشیں ناکام بنا دیں۔

آپریشن کے بعد علاقے کے عوام نے پاک فوج کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کے حق میں نعرے لگائے، مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی موجودگی نے علاقے میں امن و سکون کو یقینی بنایا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد بار بار کی ناکامیوں کے باعث بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور خضدار کا حالیہ آپریشن ان کے نیٹ ورک کیلئے کاری ضرب ثابت ہوا ہے۔سکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوام کے تحفظ اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

متعلقہ مضامین

  • خضدار، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گرد ہلاک
  • خضدار: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک
  • سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان کب تک، پی پی اور ن لیگ کا پاور شیئرنگ فارمولا کیا ہے؟
  • گلے شکوے کا حل ریاست کیخلاف بندوق اٹھانا نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان
  • گلے شکوے کا حل ریاست کیخلاف بندوق اٹھانا نہیں ہے: سرفراز بگٹی
  • شیرانی: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشت گرد جہنم واصل
  • سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7بھارتی  سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
  • وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو نون لیگ کی مکمل حمایت حاصل ہے، سلیم کھوسہ
  • کرپشن دہشتگردی سے بڑا چیلنج، افسران کو بدعنوانی کے خاتمے اور عام آدمی کے مسائل کے حل کا تہیہ کرنا ہوگا ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نیپا میں زیر تربیت افسران سے خطاب
  • خضدار میں آپریشن، خواتین کے لباس میں فرار4 دہشتگرد گرفتار