وزیراعظم سے ساہیوال سے آزاد منتخب رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ساہیوال سے تعلق رکھنے والے آزاد منتخب رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی نے ملاقات کی ہے ،وزیراعظم نے چوہدری عثمان علی کو پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ سال کے بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی ،ملاقات میں متعلقہ حلقے کے امور پر گفتگو ہوئی ،ملاقات میں وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ بھی شریک تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چوہدری عثمان علی قومی اسمبلی
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے 2014 میں بھی استعفے دیے تھے وہ بھی منظور نہیں کیے تھے، اسپیکر قومی اسمبلی
فائل فوٹواسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 2014 میں بھی استعفے دیے تھے وہ بھی منظور نہیں کیے تھے۔
اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پہلے بھی پارلیمنٹ میں واپس آگئے تھے، امید ہے اب بھی قائمہ کمیٹیوں میں آجائیں گے، ہماری کوشش ہے یہ پارلیمنٹ کا پوری طرح حصہ رہیں۔
ایاز صادق نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کی ریکوزیشنز آرہی ہیں انہیں ہم نہیں روک سکتے، قائمہ کمیٹیوں کو کسی صورت غیر فعال نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ پی ٹی آئی واپس آئے اور قائمہ کمیٹیوں کا حصہ بنے، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو اپنے ایم این اے ہونے کی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان جن کمیٹیوں کے چیئرمین تھے انکی جگہ ابھی نئے چیئرمین نہیں لگائے، میں کوشش کرتا رہوں گا کہ وہ قائمہ کمیٹیوں کا دوبارہ حصہ بن جائیں۔