data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر)ازبکستان کے سفیر علی شیر تختایف نے کہا ہے کہ ۔انہوںنے کہا کہ ہم ان پاکستانی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کریںگے جو کھیلوں کے حوالے سے ہم سے تعاون چاہتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ازبکستان نے ویزے کی شرائط کو نرم کیا ہے اور 6مہینے کے بعد کراچی سے براہ راست ازبکستان کے لیے فلائٹ شروع ہوجائے گی ۔انہوںنے کہا کہ ازبکستان ٹریڈ سینٹر کے قیام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو مزید بڑھانا ہے ۔دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا کر معاشی میدان میں ترقی کرسکتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔ازبکستان میں پاکستانی صنعتکاروں کے لیے کافی مواقع موجود ہیں ۔انھوں کہا کہ کے اسپورٹس مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو رئیس خان نے کراچی میں ازبکستان ٹریڈ سینٹر میں ملاقات کی ۔اس موقع پر ٹی ڈی اے اپ کے سی ای او فیض احمد چدھڑ ،ازبکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈپٹی چیئرمین تختائیف اکوربیرجون خاکیمووچ،البینا مرتضیٰ ،آرکے اسپورٹس مینجمنٹ کی وائس چیئرپرسن ارم فواد بھی موجود تھیں ۔رئیس خان نے ازبکستان کے سفیر کو آر کے اسپورٹس مینجمنٹ کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔انہوںنے بتایا کہ آر کے اسپورٹس کمپنی اب تک فٹبال ،ہاکی ،کرکٹ ،پیڈل ،اسکواش ،میراتھن اور باکسنگ سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کراچکی ہے ۔ہمارا مقصد بلاصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہے ۔ہم خصوصی طور پروومن کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں تاکہ ان کا ٹیلنٹ بھی دنیا کے سامنے لایاجاسکے ۔ہم ان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانا چاہتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ازبکستان اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں ۔ہم اسپورٹس کے حوالے سے ازبکستان کے ساتھ اپنی سرگرمیوں کو بڑھانا چاہتے ہیں ۔اس سلسلے میں آر کے اسپورٹس مینجمنٹ کا وفد جلد ازبکستان کاد ورہ کرے گا جہاں مختلف کھیلوں کے انعقاد کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی ۔پاکستان اورازبکستان کے درمیان اسپورٹس اور کلچر میں کافی یگانگت پائی جاتی ہے ۔انہوںنے کراچی میں ازبکستان ٹریڈ سینٹر کے قیام کو خوش آئن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سینٹر کے قیام سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ازبکستان کے سفیر نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کا اسپورٹس کے شعبے میں کافی نام ہے ۔پاکستان نے مختلف کھیلوں کے عالمی مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے اسپورٹس مینجمنٹ انہوںنے کہا کہ ازبکستان کے کے حوالے سے کھیلوں کے نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

شارق جمال کو ڈاکٹر آف پولیٹیکل لیڈرشپ کی اعزازی ڈگری تفویض کردی گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوالالمپور(اسپورٹس ڈیسک)ملائیشیاکے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقدہ چوتھی گلوبل یوتھ کانفرنس 2025 میں امریکا کی ایک معروف یونیورسٹی نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ایم پی اے شارق جمال کو ڈاکٹر آف پولیٹیکل لیڈرشپ اینڈ پبلک سروس کی اعزازی ڈگری عطا کی۔یہ اعزازی ڈگری ان کی نوجوانوں کی قیادت اور عوامی خدمات کے میدان میں شاندار خدمات کے اعتراف کے طور پر دی گئی۔ کانفرنس میں دنیا بھر کے ممالک کے نمائندوں اور طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان رہنما کو یہ اعزاز ملنا نہ صرف ذاتی کامیابی ہے بلکہ پاکستان کے لیے بھی فخر کی بات ہے۔ایم پی اے شارق جمال کا تعلق کراچی ملیرسے ہے ۔

اسپورٹس ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے افغانستان کے خلاف وہیل چیئر ٹی 20 سیریز اپنے نام کرلی
  • جنوبی افریقہ کی ٹیم کو دورہ پاکستان میں وی وی آئی پی سکیورٹی دینے کا فیصلہ
  • آرچ بشپ آف اینگلیکن چرچ امریکا ڈاکٹر فولی بیچ کی لاہور آمد، پاکستانیوں کی رواداری کی تعریف
  • شارق جمال کو ڈاکٹر آف پولیٹیکل لیڈرشپ کی اعزازی ڈگری تفویض کردی گئی
  • گاڑی خریدنا ہوا مشکل، نئی سخت شرائط عائد
  • پی ٹی سی ایل-ٹیلی نار انضمام کی منظوری، سی سی پی نے کڑی شرائط رکھ دیں
  • پاکستان‘ ازبکستان میں تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات ناگزیر: چوہدری شافع
  • ایتھلیٹکس فیڈریشن کے انتخابات میں بے ضابطگیوں کا نوٹس
  • آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان آج بنگلا دیش سے مدمقابل ہوگا
  • کیا آپ جانتے ہیں، دنیا میں ایک شخصیت بغیر ویزے کے کسی بھی ملک کا دورہ کرسکتی ہے؟