وانا میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، زخمی ڈی ایس پی کی حالت تشویشناک؛ گن مین لاپتا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
وانا میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے زخمی ڈی ایس پی کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ ان کا گن مین لاپتا ہے۔
جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک سینئر افسر زخمی اور ایک اہل کار لاپتا ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پولیس ٹیم وانا سے توئے خلہ جا رہی تھی۔
حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے جنوبی وزیرستان کے ڈی ایس پی رحمن کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کیا گیا، جہاں اسپتال ذرائع نے ان کی حالت کو تشویشناک قرار دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ایک اہلکار لاپتا ہے، جو ڈی ایس پی رحمن کا گن مین تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی مزید نفری موقع پر پہنچی، جس کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ حملے کے محرکات کے حوالے سے فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے، تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شمالی وزیرستان،ڈی پی او اسکواڈ پر حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی
میرا شاہ روڈ پر ممش خیل کے قریب قافلے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ
زخمی اسپتال منتقل ،حملہ اور فرار ہو گئے ،تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری
میرا شاہ روڈ پر ممش خیل کے قریب ڈی پی او شمالی وزیرستان کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے شمالی وزستان پولیس کے پانچ اہلکار زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں رسول محمد، مغفر اللہ، شیر احمد ،ہاشم خان اور سید محمد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کو بنوں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔نامعلوم حملہ اور فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔