کراچی ، لیاری میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی ، 4 افراد جاں بحق ، 6 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
کراچی (اوصاف نیوز) علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی ، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے سے 4 لاشیں اور 6 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگر کئی افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں ، ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
ملبے سے نکالے جانے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق عمارت میں 20 کے قریب فلیٹ تھے جس کے ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ گلیوں کے تنگ ہونے کی وجہ سے ہیوی مشینری کو پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
مزید عرب ممالک جلد ابراہم کارڈ کا حصہ بنیں گے ، 5 جنگیں رکوائیں ، نوبیل انعام کا حقدار ہوں ، ٹرمپ کا دعویٰ
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
جب بھی کراچی آتے ہیں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے، علیم خان
وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے لیاری ایکسپریس وے پر جاری کام غیر تسلی بخش قرار دے دیا، ممبر ساؤتھ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔
ایک بیان میں علیم خان نے کہا کہ کراچی کا موجودہ انفراسٹرااکچر ہمارے معاشی مرکز کے شایانِ شان نہیں، جب بھی کراچی آتے ہیں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔
علیم خان نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کو مثالی منصوبے میں تبدیل کیا جائے گا، ایم-6 اور ایم-10 موٹروے منصوبے اسی مالی سال کے دوران شروع ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کے عوام کو صاف ستھرا شہر اور معیاری انفراسٹرکچر فراہم کریں گے۔