---فائل فوٹو 

تھر پارکر کے پہاڑی علاقے کارونجھر میں بارشی پانی کے ریلے میں بہہ کر ڈوبنے والے سیاح کی لاش نکال لی گئی۔

پولیس کے مطابق اتوار کے روز نگرپارکر کے کارونجھر پہاڑ پر سیر و تفریح کے لیے آنے والے 11 سیاح اچانک تیز بارش سے آنے والے ریلے میں پھنس گئے تھے جن میں سے 10 سیاحوں کو پولیس نے ریسکیو کر کے بچالیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سیاح بارانی پانی کے ڈیم میں ڈوب گیا تھا جس کی لاش آج صبح نکال لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ان 11 میں سے 3 کا تعلق کراچی اور 7 کا تعلق مٹھی سے تھا۔

ریلے کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے طلحہ کا تعلق کراچی کے علاقے گارڈن سے تھا، جاں بحق طلحہ سیر تفریح کی غرض سے دوستوں کے ساتھ تھر کے کارونجھر پہاڑی سلسلے پہنچا تھا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق سیاح کو نگرپاکر اسپتال لایا گیا جہاں سے کراچی منتقل کیا جائے گا۔ 

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کا تعلق

پڑھیں:

سانحۂ لیاری: جاں بحق 27 میں سے 20 افراد کا ہندو کمیونٹی سے تعلق

—جنگ فوٹو

 ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شری رامناتھ مہاراج نے دعویٰ کیا ہے کہ لیاری میں گرنے والی بلڈنگ میں ملبے تلے دب کر مرنے والے 27 میں سے 20 افراد کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہندو کمیونٹی کے رہنما شری رامناتھ مہاراج نے کہا کہ متاثرین کو حکومت کی جانب سے کوئی گھر نہیں دیا گیا،  متاثرین اپنے رشتے داروں کے پاس یا مہیشوری کمیونٹی سینٹر میں ہیں۔

شری رامناتھ نے کہا کہ ہلاک 27 میں سے 20 ہندو کمیونٹی سے ہیں، تمام جانیں پاکستانی تھیں، ایدھی سمیت تمام لوگ مدد کرتے ہیں۔

کل سے لیاری کی تمام مخدوش عمارتوں کیخلاف آپریشن ہو گا: اسسٹنٹ کمشنر لیاری

شہریار حبیب نے کہا کہ تمام مخدوش عمارتوں کے رہائشیوں کو منتقل کرنے کیلئے حکمت عملی بنائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوٹس پر کسی کے دستخط نہیں تھے، حکومتِ سندھ، وزیرِ اعظم سے گزارش ہے کہ معاملے کو دیکھیں، حکومت مدد کرے تو مشکور ہوں گے، کوئی مدد نہیں کی گئی تو ہم احتجاج بھی کریں گے۔

دوسری جانب لیاری میں گرنے والی عمارت میں ریسکیو آپریشن مکمل ہو گیا، جس کے بعد مشینری روانہ ہو گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق لیاری میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے 27 لاشیں نکال لی گئی ہیں، آخری لاش نوجوان لڑکے زید کی نکالی گئی۔

ریسکیو اداروں کی جانب سے ملبہ ہٹانے کا کام مکمل کیا جا چکا ہے، اس کے لیے ہیوی مشینری استعمال کی گئی، جو اب روانہ ہو گئی ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق عمارت کے ملبے سے 27 افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں، 11 زخمیوں میں 10 کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ 1 مریض اب بھی زیرِ علاج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لیاری میں تباہ عمارت سے ملحق عمارتیں گرائی جائیں گی، مکینوں کو سامان نکالنے کی ہدایت
  • تھرپارکر ، 12 سیاح سیلابی ریلے میں پھنس گئے ، 11 کو بچا لیا گیا ، ایک جاں بحق
  • ننگرپارکر: ڈیم میں پھنسے سیاح کی لاش برآمد، 10 افراد کو بچا لیا گیا
  • سانحۂ لیاری: انتظامیہ نے متاثرین کی رہائش کا انتظام نہیں کیا
  • تھرپارکر، کارونجھر کے پہاڑوں پر 11 سیاح سیلابی ریلے میں پھنس گئے
  • اپردیر میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری
  • سانحۂ لیاری: جاں بحق 27 میں سے 20 افراد کا ہندو کمیونٹی سے تعلق
  • زامبیا: ہاتھی کے حملے میں برطانیہ اور نیوزی لینڈ کی سیاح ہلاک
  • کراچی: 9 محرم کا جلوس، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی، سخت سیکیورٹی انتظامات