ومبلڈن 2025: نوواک جوکووچ کی فتح، کوارٹر فائنل میں رسائی
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
سربیا کے نواک جوکووچ نے آسٹریلیا کے ایلکس ڈی منر کو شکست دے کرومبلڈن 2025 کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
لندن کے سینٹر کورٹ میں کھیلے گئے ٹینس گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے راؤنڈ آف 16 کے میچ میں عالمی رینکنگ میں نمبر 6 نواک جوکووچ نے 11 سیڈڈ ایلکس ڈی منر کو 1 کے مقابلے میں 3 سیٹس جیت کر شکست دی۔
آسٹریلوی کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں جوکووچ کو 1-6 سے زیر کر کے میچ کا فاتحانہ آغاز کیا۔ البتہ، وہ اس برتری کو برقرار نہیں رکھ پائے۔
جوکووچ نے ایلکس ڈی منر کے خلاف شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے تین سیٹ 4-6، 4-6 اور 4-6 سے جیت کر کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنائی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی؛ سپریم کورٹ کے فریقین کو نوٹسز جاری
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی سے متعلق کیس میں فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
جسٹس امین الدین نے کامران ٹیسوری کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں پارٹی کو بٹھا کر آپ خود ہی فیصلہ کر لیں۔ جسٹس عقیل عباسی نے استفسار کیا کہ اس میں قانونی چارہ جوئی کا مرحلہ کون سا ہے۔
وکیل عابد زبیری نے دلائل میں کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ایک ہی سماعت پر فیصلہ کر دیا، سندھ ہائی کورٹ میں جو تاریخ دی گئی ہم پیش ہوئے لیکن بغیر نوٹس کے فیصلہ کر دیا گیا۔
اسپیکر کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ اسپیکر نے مجھے کل سے رابطہ کیا ہے، تیاری کے لیے وقت دیا جائے۔
عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔