تحریک کا حصہ بننا عمران خان کے بیٹوں کا حق ہے، سلمان اکرم راجا
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ اپنے حق کے لیے باہر نکلنا غلط نہیں، بےنظیر بھٹو نے بھی تحریک چلائی، تاریخ میں کئی کئی روز سڑکوں پر تحریکیں چلائی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کا تحریک کا حصہ بننا ان کا حق ہے، فیملی کا بانی پی ٹی آئی سے تعلق الگ نوعیت کا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا حق ہے کہ سزا معطلی کی درخواست جلد سنی جائے۔ پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ اپنے حق کے لیے باہر نکلنا غلط نہیں، بےنظیر بھٹو نے بھی تحریک چلائی، تاریخ میں کئی کئی روز سڑکوں پر تحریکیں چلائی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کی حیثیت بدلنی ہے تو دو تہائی اکثریت ضروری ہے، دو تہائی اکثریت حکومت کو مخصوص نشستیں ملنے کے بعد بھی نہیں ملی۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت میں 85 فیصد سیٹیں پی ٹی آئی کے پاس ہیں، حکومت خیبر پختونخوا میں کیسے دو تہائی اکثریت لے گی؟ سمجھ سے باہر ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ علی امین گنڈاپور کو اپنوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ان کے خلاف بیرونی سازش ہوتی ہے تو مقابلہ کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پی ٹی آئی قیادت جانتی ہے کہ عمران خان کے بیان عاصم منیر کے نہیں بلکہ ریاست کے کیخلاف ہیں: کوثر کاظمی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے اعتراف کیاہے کہ جو لوگ پی ٹی آئی رہنما عمران خان کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ نہیں کرتے وہ خود جوابدہ ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں مسلم لیگ ن کے رہنما کوثر کاظمی نے عمران خان کے ٹویٹ کا ذکر کیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی پارٹی کی قیادت سے استدعا کی ہے کہ میرے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا کریں، جو پی ٹی آئی کی قیادت عمران خان کو ری ٹویٹ نہیں کر رہی وہ جانتی ہے کہ عمران خان کی زبان جنرل عاصم منیر کے نہیں بلکہ ریاست کے خلاف ہے۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس، عمران خان ویڈیو لنک پر پیش ہونگے
اس پر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے جب پی ٹی آئی کاموقف جاننا چاہا تو نعیم حیدر پنجوتھا نے جواب دیا کہ جو پی ٹی آئی کے لوگ عمران خان کو ری ٹویٹ نہیں کرتے وہ خود جوابدہ ہیں، بہرحال یہ حقیقت ہے کہ عمران خان کو یہ کہنا پڑا ہے۔؎
مزید :