مدینہ منورہ!! (نمائندہ نوائے وقت) یا حاجی ،یاحاجی کی صدائیں حجاج کو مدینہ منورہ اور مکہ میں گزرے لمحات  زندگی بھر یاد رہیں گئے  اور یہ آوازوں  سننے کے لئے اب  کان ترسیں  گئے ۔ مدینہ کی گلیوں سے گزرتے ہوئے یا حاجی ،یاحاجی کی صدائیں رس گھولتی ہوئی کانوں میں آتی تھی۔  حجاج کا وطن واپسی پر  جاتے ہوئے تاثرات  جج سیزن 2025  10 جولائی کو مکمل ہو گیا ہے۔ جس میں تمام شعبہ معاونین حجاج اور خادمین نے  احسن طریقہ سے خدمات دیکر حجاج سے دعائیں بھی لیں۔ جبکہ مدینہ منورہ 03 خادمین حجاج  کی ٹیم جن کے فرائض منصبی حجاج کرام کو ہوٹلوں ٹھہرانا اور کمرہ تقسیم کرنا تھا جو ایک اہم فریضہ ہوتا  ہے    اس ٹیم میں  ابراہیم بٹ ،ارسلان اور حمزہ نے پورے حج سیزن سرکاری حج سکیم 23433 حجاج کرام منظم طریقہ سے رہائشیوں ٹھہرانے اور دیکھ بھال کا اعزاز جاتا ہے۔ ان تینوں ابراہیم بٹ ،ارسلان اور حمزہ نے نمائندہ نوائےوقت کو بتایاکہ بیک وقت 250 سے 300   حجاج کو ہوٹل میں ٹھہرانا   اور ان کے مسائل بروقت حل کرنا اور انکا سامان کمرہ میں پہچانے کا کام کرنا ہماری ٹیم  کے لئے اعزاز ہے۔ ہم نے  23 ہزار سے زائد حجاج کرام کی خدمت کا موقع ملا اور ان سے دعائیں لیں  دین اور دنیا دونوں سے ہم مستفید ہوئے  اور ہمارے لئے اعزاز ہے کہ ہم ڈائریکڑ حج مدینہ منورہ کی تعلمیات پر پورہ عمل کرتے ہوئے  اللہ کے مہمان حجاج کی خدمت کی اور دعائیں لی ہیں آئندہ سالوں میں بھی اسی جذبے سے کام کریں گئے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ٹرمپ کو نوبل انعام کیلیے نامزد کرنا جنگی مجرم کو اعزاز دینا ہے، سابق یورپی سفارتکار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برسلز :یورپی یونین کے سابق اعلیٰ خارجہ پالیسی سربراہ جوزف بوریل نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہوپر تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایک جنگی مجرم کو سب سے بڑے ہتھیار سپلائر کے اعزاز میں انعام دیاجائے گا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق یورپی یونین کے سابق اعلیٰ خارجہ پالیسی سربراہ نے کہا کہ ایک جنگی مجرم جو بین الاقوامی عدالت انصاف کو مطلوب ہے، اپنے سب سے بڑے ہتھیار فراہم کرنے والے کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرتا ہے، جس کے ساتھ وہ جنگ عظیم دوم کے بعد مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی نسلی تطہیر (Ethnic Cleansing) کر رہا ہے۔

خیال رہےکہ اسرائیلی وزیر اعظم امریکا کے دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے باقاعدہ طور پر نامزدگی کا خط پیش کیا تھا، یہ گذشتہ چھ ماہ کے دوران نیتن یاہو کا امریکہ کا تیسرا دورہ تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں57 ہزار600 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، مسلسل بمباری کے نتیجے میں غزہ کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے، غذائی قلت، وبائی امراض اور انسانی بحران نے سنگین صورت اختیار کر لی ہے۔

گزشتہ نومبر میں انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (ICC) نے نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یواو گیلنٹ کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی عدالت انصاف (ICJ) میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی (Genocide) کا مقدمہ بھی زیر سماعت ہے۔

جوزف بوریل نے گزشتہ برس یورپی یونین کے اعلیٰ سفارتی عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد بھی اسرائیل کے جارحانہ اقدامات پر تنقید جاری رکھی ہے۔ وہ اس سے قبل بھی یورپی یونین اسرائیل ایسوسی ایشن معاہدے پر نظرثانی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایمریٹس نے عالمی فضائی انڈسٹری میں سب سے زیادہ تجویز کردہ عالمی برانڈ کا اعزاز جیت لیا
  • نوشہروفیروز،سیلاب متاثرین میں گھروں کے مالکانہ حقوق دینے کی تقریب
  • حج آپریشن 2025مکمل: پی آئی اے کی آخری پرواز441حجاج کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی
  • پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن مکمل، آخری پرواز مدینہ سے اسلام آباد پہنچی
  • پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کامیابی کیساتھ مکمل
  • آبادی میں اضافہ کی روک تھام کیلئے موثر آگاہی اشد ضروری ہے، راجہ پرویز اشرف
  • حج آپریشن 2025 مکمل، قومی ایئر لائن کی آخری پرواز 441 حجاج کرام کو لے کر اسلام آباد روانہ
  • ٹرمپ کو نوبل انعام کیلیے نامزد کرنا جنگی مجرم کو اعزاز دینا ہے، سابق یورپی سفارتکار
  • ایدھی کا مشن انسانیت کی خدمت ہے، جو ہمیشہ زندہ رہے گا ، مریم نواز