پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے پروٹوکول پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
پاکستان اور روس نے کراچی میں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے پروٹوکول پر دستخط کر دیے۔
وزارت صنعت و پیداوار کے اعلامیے کے مطابق ماسکو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی قیادت میں روس کے ساتھ وزارتِ صنعت و پیداوار کے وفد کا معاہدہ ہوا ہے۔
پاک روس معاہدے میں پاکستان اسٹیل ملز کو جدید بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے روس کے ساتھ شراکت داری اور نئی صنعتی تاریخ رقم ہوگی۔
وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور روسی نمائندے ڈینس نظروف کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی۔
سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم اور روس کے وادیم ویلیچکو نے معاہدے پر دستخط کیے۔
ہارون اختر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی وزیراعظم کے وژن کی عکاسی کرتی ہے، معاہدہ پاکستان اسٹیل ملز کی ترقی اور صنعتی مستقبل کے لیے سنگ میل ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستان اسٹیل ملز کی اسٹیل ملز کی بحالی صنعت و پیداوار اور روس روس کے
پڑھیں:
وزیراعظم یوتھ پروگرام اور "اینیبلرز" کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ، نیشنل یوتھ گیمز پر مشاورتی اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) چیئرمین وزیراعظم کے یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے قومی ترقی میں شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تیاریوں کو تیز تر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام نے نوجوانوں کی ترقی کے عزم کو مزید مضبوط بناتے ہوئے دو اہم سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ ایک جانب وزیراعظم آفس میں وزیراعظم کے یوتھ پروگرام اور "اینیبلرز" کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے تو دوسری جانب نیشنل یوتھ گیمز سے متعلق دوسرا اعلیٰ سطحی اجلاس وزارت بین الصوبائی رابطہ میں منعقد ہوا۔ دونوں اجلاسوں کی صدارت چیئرمین وزیراعظم کے یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کی جن کے ہمراہ سرکاری و نجی شعبے کے اہم عہدیداران اور شراکت دار شریک تھے۔(جاری ہے)
وزیراعظم آفس میں وزیراعظم کے یوتھ پروگرام اور اینیبلرز کے مابین سٹرٹیجک شراکت داری کو باضابطہ شکل دی گئی جس کا مقصد 4ایز فریم ورک تعلیم، روزگار، شمولیت اور ماحول کے تحت نوجوانوں کے لئے مواقع میں وسعت پیدا کرنا ہے۔ اس شراکت داری کے تحت اینیبلرز نوجوانوں کی مہارت سازی، انٹرن شپس، ملازمتوں کے مواقع فراہم کرے گا اور وزیراعظم کے ڈیجیٹل یوتھ ہب کے ذریعے ان معلومات کو نوجوانوں تک پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔دونوں فریقین نے "ینگ انٹرپرینیور فیسٹ" کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا جو نوجوان کاروباری افراد کو اپنے خیالات پیش کرنے اور صنعت کے ماہرین سے سیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس شراکت داری کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے سکالرشپس، رہنمائی پروگرام اور قائدانہ صلاحیتیں بڑھانے والے اقدامات کئے جائیں گے۔ دونوں ادارے باہمی برانڈنگ، سوشل میڈیا مہم، اور عوامی آگاہی کے ذریعے وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے مختلف اقدامات کو ملک گیر سطح پر اجاگر کریں گے۔اسی دن نیشنل یوتھ گیمز کے حوالے سے دوسرا اعلیٰ سطحی اجلاس وزارت بین الصوبائی رابطہ میں منعقد ہوا جو اس ایونٹ کی تیاریوں کے حوالے سے پہلا اجلاس مکمل ہونے کے بعد ترتیب دیا گیا تھا۔ یہ گیمز وزیراعظم کے یوتھ پروگرام اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ستمبر 2025 میں منعقد ہوں گے جن میں 14 سے 17 سال کی عمر کے نوجوان 15 سے زائد کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ یہ پاکستان میں 1948 کے بعد پہلی بار قومی سطح کا ایسا یوتھ سپورٹس ایونٹ ہوگا۔اجلاس میں کھلاڑیوں کے انتخاب، علاقائی مقابلوں کی ترتیب، مقامات کی تیاری، بین الادارہ جاتی تعاون اور دیگر اہم انتظامی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی، سیکرٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن محمد خالد محمود، تمام صوبوں کے ڈائریکٹر جنرلز، ہائر ایجوکیشن کمیشن ، نیوٹیک اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں شفافیت، میرٹ، اور مساوی مواقع پر خاص زور دیا گیا۔چیئرمین وزیراعظم کے یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے قومی ترقی میں شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور تیاریوں کو تیز تر کرنے کی ہدایت دی۔ تمام شرکاء نے اس حکومتی اقدام کو سراہا اور اس کی کامیابی کے لئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔یہ دونوں اہم سرگرمیاں نوجوانوں کی شمولیت، ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی، کھیلوں کے فروغ، اور پائیدار ترقی کے لئے نوجوانوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔