قابض ریاست کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، لبنانی صدر کی اسرائیل تعلقات کی دوٹوک تردید
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیروت: لبنان نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی سے متعلق اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر کے حالیہ بیان کو سختی سے مسترد کر تے ہوئے لبنانی صدر جنرل جوزف عون نے واضح کیا ہے کہ لبنان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، اور صیہونی ریاست کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات خارجہ پالیسی کے دائرے سے باہر ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی صدر نے کہا کہ اسرائیل اب بھی ہمارے جنوبی علاقوں پر قابض ہے اور واپسی سے انکار کر رہا ہے، ایسے میں ہم قابض ریاست کو کیسے تسلیم کر سکتے ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ لبنان خطے میں امن کا خواہاں ضرور ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ہم ایسے دشمن کے ساتھ تعلقات بحال کریں جو ہمارے وطن کے ایک حصے پر قابض ہے اور مسلسل جارحیت میں مصروف ہے۔
صدر جوزف عون نے مزید کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی میں اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کی کوئی گنجائش موجود نہیں، ہم ایک آزاد اور باوقار قوم ہیں، اور ایسے کسی سمجھوتے کا حصہ نہیں بنیں گے جو ہماری خودمختاری یا عوامی جذبات کے منافی ہو۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے بیان دیا تھا کہ لبنان اور شام نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کی بحالی میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جس پر عالمی و علاقائی حلقوں میں افواہوں اور قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہو گیا تھا۔
یہ بیان ان عرب ممالک کے تناظر میں آیا ہے جنہوں نے حالیہ برسوں میں اسرائیل سے سفارتی و تجارتی تعلقات قائم کیے، جن میں متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان شامل ہیں، اب اطلاعات کے مطابق امریکا، سعودی عرب پر بھی زور دے رہا ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرے۔
خیال رہےکہ لبنان کی عوام اور سیاسی حلقوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کی شدید مخالفت جاری ہے، لبنانی عوام کا مؤقف ہے کہ اسرائیل نہ صرف فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہا ہے بلکہ لبنانی علاقوں پر قبضے، فضائی حملوں اور سرحدی دراندازی جیسے اقدامات سے بھی باز نہیں آ رہا۔
یادر ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ اور جنوبی لبنان پر وقفے وقفے سے بمباری، ڈرون حملے اور فضائی نگرانی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس سے نہ صرف فلسطینی بلکہ لبنانی شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تعلقات کی کہ لبنان کے ساتھ
پڑھیں:
میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
گلوکارہ طاہرہ سید نے اپنے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر تردیدی بیان جاری کر دیا۔گلوکارہ کاکہناتھا کہ میں بالکل ٹھیک ٹھاک اور صحت مند ہوں ۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ طاہرہ سید کے انتقال کے حوالے سے خبر جھوٹی اور افواہ ہے جو سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی تھی۔ طاہرہ سید کاکہنا ہے کہ وہ امریکا میں بالکل خیریت سے ہیں اور صحت مند ہیں۔ انہوں نے خود ویڈیو بیان میں ان افواہوں کو فیک نیوز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ "میری صحت کے بارے میں افواہ پھیلائی گئی ہے، میں بالکل صحت مند ہوں"۔ یادرہے کہ طاہرہ سید (ولادت 1958ء لاہور) پاکستان کی مشہور غزل اور لوک گلوکارہ ہیں، جن کی آواز آج بھی مقبول ہے،وہ ملکہ پکھراج کی بیٹی ہیں۔