پنجاب اسمبلی نااہلی ریفرنس: حکومت و اپوزیشن نے مذاکراتی کمیٹیاں قائم کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پنجاب اسمبلی میں معطل اپوزیشن ارکان کے خلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان برف پگھلنے لگی، دونوں جانب سے مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں جو معاملے کے حل کے لیے مذاکرات کریں گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی مذاکراتی کمیٹی میں صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، رانا ارشد، سمیع اللہ اور احمد اقبال شریک ہوں گے جب کہ علی حیدر گیلانی، شافع حسین اور شعیب صدیقی بھی حکومتی ٹیم کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر احمد بھچر اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے علی امتیاز، شیخ امتیاز اور اعجاز شفیع کے نام آج اسپیکر پنجاب اسمبلی کو ارسال کیے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ فریقین کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل (اتوار) کو ہوگا اور اگر مذاکرات کامیاب رہے تو اسپیکر پنجاب اسمبلی اپوزیشن ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے ریفرنس واپس لے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 27 جون کو اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ایوان میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی تھی، جس پر اسپیکر نے کارروائی کرتے ہوئے 26 اپوزیشن ارکان کی رکنیت معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کرنے کا اعلان کیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اپوزیشن ارکان پنجاب اسمبلی
پڑھیں:
اپوزیشن کے 26معطل ارکان کی نااہلی ریفرنس پر اسپیکر پنجاب سے ملاقات
لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کے ساتھ اپوزیشن کے معطل 26 ارکان کی نااہلی ریفرنس پر ملاقات جاری ہے۔
اپوزیشن کے معطل ارکان کی قیادت اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کر رہے ہیں۔ اسپیکر کی معاونت کے لیے پارلیمانی امور کے وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، چیف وہپ رانا محمد ارشد سمیت دیگر اہم رہنما موجود ہیں۔
ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی 26 جون کو اسمبلی ہنگامہ آرائی کرنے والے ارکان کا موقف سن رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن اراکین نے مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے فیصلہ کیا ہے۔
اپوزیشن اراکین نے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی سے باہر رہ کر عوام اور جماعت کے لیے کچھ نہیں کر سکتے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات سے قبل اپوزیشن چیمبر میں معطل ارکان اسمبلی کی مشاورت ہوئی۔ اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر کی زیر صدارت ہونے والی مشاورت میں معطل ارکان اسمبلی نے تمام آپشنز پر غور کیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے نااہلی کا ریفرنس موصول ہونے کے بعد آج معطل ارکان کو ذاتی شنوائی کا موقع دیا گیا ہے۔