اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی فخر درانی نے کہاہے کہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے،انہوں نے سیاست موروثیت کیخلاف شروع کی لیکن اقتدار حاصل کرنے کےلیے اوراقتدار کو دوام دینے کے لیے  اس وقت کے آرمی چیف (قمر جاوید باجوہ) کو قوم کا باپ بنادیا،پارٹی میں فیصلہ سازی کا اختیار اپنے پاس رکھ کر باقی پوری قیادت کو بے وقعت کیا، اب  اپنی بہنوں اور بچوں کو سیاست میں اتار رہا، اس سے فیملی کے اندر کی کشمکش بھی مزید وسیع ہوگی ۔ 
جیونیوزکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فخر درانی کاکہناتھاکہ "عمران خان اور ان کی پارٹی کا سب سے بڑا مسئلہ یہی تھا کہ ان کی فیملی کے لوگ آگے نہیں آرہے تھے ، کسی بھی حوالے سے فیملی سب سے زیادہ مخلص ہوتی ہے، پہلی بات یہ ہے کہ عمران خان کے ہمیشہ قول و فعل میں تضاد رہا، وہ بات کچھ کرتے اور عمل کچھ کرتے ہیں، موروثیت کیخلاف سیاست کرتے تھےلیکن پھر اقتدار حاصل کرنے اور اپنے اقتدار کو دوام دینے کے لیے اس وقت کے آرمی چیف(قمر جاوید باجوہ) کو قوم کا باپ تک بنادیا، ابھی موروثیت کو پروان چڑھانے سے متعلق جوسوالات اٹھائے جارہےہیں کہ اب اپنی فیملی کو کیوں آگے لارہے ہیں ؟

’زندگی جیسے رک گئی تھی‘، نوشین شاہ کس بیماری کا شکار رہیں؟

مذاکرات ہوں یا کوئی دوسرا معاملہ، اس کا حتمی فیصلہ کس نے لینا ہوتا تھا، جو کچھ طے کرکے آتے تھے، حتمی فیصلہ عمران خان نے لینا ہوتاتھا، وہ شخص ہیں جنہوں نے پارٹی میں اختیارات ااگے تفویض ہی نہیں کیے، آج اس نوبت پر پہنچے ہیں اور فیملی کو آگے آنا پڑرہاہے ، اس کے ذمہ دار عمران خان خود ہیں، یہ بھی شاید سوچی سمجھی سکیم تھی جس میں پارٹی کو ڈس کریڈٹ کردیاگیا۔ جنوبی ایشیا کے سیاسی کلچر میں جو قربانیاں ہوتی ہیں، وہ بالآخر فیملی کو ہی دینی پڑتی ہیں، ایک سیاستدان گرفتار بھی ہوتو اس کی فیملی کو برداشت کرنا پڑتاہے، جمہوریت میں اگر آپ کو کوئی لیڈر پسند نہیں آتا تو آپ ووٹ نہ دیں، اگر کسی کو کوئی پسند کررہاہے تو کسی پر لعنت بھیجنا درست بات نہیں۔ 
ان کا مزید کہناتھاکہ میں سمجھتا ہوں کہ علیمہ خان اگر اسے(تحریک) لیڈ کررہی ہیں تو پارتی مزید کمزور ہوگی، علمیہ اور بشریٰ بی بی کے اختلافات سب کے سامنے ، میڈیا پر رپورٹ ہوچکی، فیملی کے اندر کشمشکس مزید وسیع ہوگی اور باقی قیادت کو ڈس کریڈٹ کیاگیا۔ 

علیزے شاہ کا شادی شدہ مرد فنکاروں پر طنزیہ وار

عمران خان نے سیاست موروثیت کیخلاف شروع کی لیکن اقتدار حاصل کرنے کےلیے اوراقتدار کو دوام دینے کے لیے جنرل باجوہ کو قوم کا باپ بنادیا۔پارٹی میں فیصلہ سازی کا اختیار اپنے پاس رکھ کر باقی پوری قیادت کو بے وقعت کیا اور اب اپنی بہنوں اور بچوں کو سیاست میں اتار رہا۔ قول و فعل میں تضاد؟ https://t.

co/MzjUNDpioC

— Fakhar Durrani (@FrehmanD) July 10, 2025

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے وزارتوں کی کارکردگی میں بہتری کے لیے اصلاحاتی عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کردی

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: قول و فعل میں تضاد موروثیت کیخلاف فیملی کو کے لیے

پڑھیں:

پنجاب اسمبلی: 26 معطل ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنسز پرکارروائی شروع

لاہور(اوصاف نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کےخلاف نااہلی ریفرنسز پرکارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ترجمان اسپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق 26 ارکان اسمبلی کی نااہلی سے متعلق اسمبلی حکام کا تیارکیاگیا ریفرنس اسپیکرکوموصول ہوگیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اسپیکر نے 26 معطل ارکان کو مؤقف پیش کرنےکا موقع دینےکا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے ریفرنسزپر سماعت 11جولائی کو صبح 11 بجے اسپیکرچیمبر میں ہوگی جب کہ اسپیکرآئین کے تحت 30 روز میں نااہلی ریفرنسز پر فیصلہ کرنےکے پابند ہیں۔

اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 10 اےکے تحت معطل ارکان اسمبلی کو موقع دیاجارہا ہے، تمام ارکان کو آئینی دائرہ کار میں مکمل دفاع کا موقع فراہم کیا جائےگا۔

خیال رہے کہ 27 جون کو اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ کیا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی جس کے بعد اسپیکر نے اپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت معطل کرتے ہوئے ان کی نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجنےکا اعلان کیا تھا۔

جمائمہ کا بچوں کی پاکستان آمد سے متعلق وزراء کے بیانات پر شدید ردعمل آگیا

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی موروثی سیاست کے خلاف ویڈیوز کا ڈیٹا جمع کرنے اور بچوں کی آمد پر جاری کرنے کا اعلان 
  • والد کی سیاست میں شمولیت سے نفرت تھی،چاہتے تھے کہ والد کرکٹ پرتجزیہ کریں اورلندن میں آسان زندگی گزاریں ،سلیمان خان
  • عمران خان نے واضح کردیا کہ جو پارٹی بیانیئے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا وہ الگ ہوجائے
  • عمران خان کے بچوں کو پاکستان آ کر اپنے والد سے ملاقات کرنے کا مکمل حق حاصل ہے،اسما عباسی
  • ’مجھے پتا ہے کہ قاسم اور سلمان نہیں آئیں گے‘، شیر افضل مروت کا انکشاف
  • بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان آئیں خوش آمدید، موروثی سیاست کی حمایت نہیں کرتا، علی محمد خان
  • نیشنل ٹیرف کمیشن کی کارکردگی کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے، وزیراعظم
  • پنجاب اسمبلی: 26 معطل ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنسز پرکارروائی شروع
  • عمران خان کے بیٹے شریک ہوں گے تو تحریک مزید کامیاب ہوگی، جنید اکبر