data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی ثالثی کی تجویز نے خطے میں امن کی امید پیدا کی تھی، لیکن بھارت کا انکار اس کی جارحانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے 13 جولائی 1931 کو اذان کے احترام میں اپنی جانیں قربان کرنے والے 22 کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دن ظلم کے خلاف حریتِ ضمیر کی پہلی آواز تھا، جس نے ایک ظالم نظام کو چیلنج کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈوگرہ راج کا ظلم اور آج بھارت کا ریاستی جبر ایک ہی سلسلے کی کڑیاں ہیں، اور دونوں کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے طاقت کا استعمال کرتے رہے ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں عقیدے، شناخت اور اظہارِ رائے کو دبانا انسانی وقار کی کھلی توہین ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی حکومت بھی ڈوگرہ راج کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہو کر کشمیری عوام کے خلاف ظلم ڈھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کو مسترد کر کے یہ ثابت کیا کہ وہ امن نہیں، جنگ کا راستہ اختیار کرنا چاہتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

محسن نقوی کی عمان کے رائل منسٹر جنرل سلطان بن محمد ال نعمانی سے ملاقات

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسقط میں عمان کے رائل منسٹر جنرل سلطان بن محمد ال نعمانی سے اہم ملاقات کی۔ جس میں پاک عمان تعلقات اور پاکستانی شہریوں کے ویزا ایشوز کے حل کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اور پاک عمان تعلقات کے فروغ کے لئے باہمی رابطے بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ عمان اور پاکستان مشترکہ مذہبی و ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ عمان میں لاکھوں پاکستانی برسرروزگار ہیں اور معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ عمان کے ساتھ ہر سطح پر شراکت داری بڑھانا چاہتے ہیں۔ عمانی رائل منسٹر سلطان بن محمد النعمانی نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ و تاریخی رشتہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر پنجاب سے ملاقات
  • آئی سی سی اجلاس میں میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، محسن نقوی
  • نئی دہلی کا نام تبدیل کرنے کے لیے وزیر داخلہ کو خط لکھ دیا گیا
  • ٹرمپ کا انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم
  • محسن نقوی کا اسلام آباد کے دو میگا پراجیکٹس دسمبر کے اوائل میں کھولنے کا اعلان
  • محسن نقوی  کا ٹی چوک فلائی اوور ،شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ  
  • وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران بارے بریفنگ دی
  • محسن نقوی کی عمان کے رائل منسٹر جنرل سلطان بن محمد ال نعمانی سے ملاقات
  • محسن نقوی کی عمانی وزیر سے ملاقات، ویزا مسائل پر گفتگو
  • شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا