راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں غیرت کے نام پر  جرگے کے حکم  پر مبینہ طور پر قتل کرکے خاموشی سے دفنائی جانے والی سدرہ کے قتل کیس سے متعلق  اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس تفتیش سے جڑے ذرائع نے بتایا کہ ضیا الرحمان کی اہلیہ  مسماتہ سدرہ خاوند سے ناچاقی پر  11 جولائی کو گھر سے لاپتہ ہوئی ، باڑہ مارکیٹ کے تاجر رہنما عصمت اللہ اور سدرہ کا والد عرب گل و خاوند ضیا الرحمن  سب آپس میں رشتہ دار ہیں ، سدرہ گھر سے غائب ہوئی  تو خاوند و والدین کو اس کے عثمان نامی لڑکے سے  مبینہ تعلق کا پتہ چلا جس پر تمام افراد اسی علاقے میں عثمان کے گھر گئے لیکن وہ موجود نہ تھا نہ ہی سدرہ ملی۔

وفاقی حکومت نے قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں تبدیلی کر دی

 16 جولائی کی شب عصمت اللہ ،سدرہ کا والد اور بھائی وغیرہ  مظفر آباد میں  جرگہ و منت سماجت کرکے سدرہ کو واپس راولپنڈی لے آئے  اور 17 جولائی کو سدرہ کے خاوند کے گھر عصمت اللّٰہ ،لڑکی کے والد عرب گل ،خاوند ضیاالرحمان  و اس کے والد صالح محمد وغیرہ نے سدرہ کی موجودگی میں جرگہ کیا۔

صبع چار بجے عصمت اللہ   کی سربراہی میں جرگے نے فیصلہ دے دیا کہ سدرہ گھر سے نکلنے کے بعد جینے کا حق کھو چکی ہے  اسکو مار دیا جائے جس پر سدرہ کے والد ،بھائی اور چچا سسر نے کمرے میں لے جاکر سدرہ کو گلا گھونٹ کر قتل کیا ، قتل کے بعد گھر کے اندر ہی خواتین نے غسل دیا اور جنازہ پڑھایا گیا جنازہ   عصمت اللہ نے پڑھایا، اسی دوران مزکورہ افراد نے پیرودھائی قبرستان جس کو چھتی قبر  قبرستان بھی کہتے ہیں کہ کمیٹی کے ممبر جو ان کا عزیز ہے سے رابط کیا اور آدھ گھنٹے میں قبر کے لیے کہا جس ممبر اور گورکن نے بتایاکہ کم از کم تین گھنٹے لگیں گے جس پر مزکورہ افراد نے  کہا کہ ہم قبر خود تیار کرلیں گے جگہ بتاؤ، جگہ کی نشاندھی پر پوری قبر تیار نہ ہوئی تھی کہ رکشے پر سدرہ کی میت لائی گی اور دفن کرکے نشانات مٹا دیے گئے۔

کاروباری اور سماجی  شخصیت، سپرفکس کے سی ای او نوید احمد کے  برطانیہ پہنچے پر ان کا شاندار استقبال

 اس دوران پولیس  کو بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع ملی تو پولیس نے تحقیقات شروع کردی جس کے خوف سے 20  جولائی کو عصمت اللہ اس کے بھائی اور سدرہ کے خاوند نے چالاکی دیکھانے کی کوشش کرتے ہوئے معاملہ الجھانے کے لیے سی پی او راولپنڈی کو سدرہ کے اغوا و عثمان سے نکاح کرنے کی درخواست دے ڈالی ساتھ ہی عدالت میں 22 اے کی درخواست بھی دی کہ پولیس  مقدمہ درج نہیں کررہی۔

 راولپنڈی پولیس جو پہلے  تحقیقات میں مصروف تھی اوپر تلے سی پی او اور عدالت میں درخواست دینے پر مزید الرٹ ہوگئی پولیس نے قبرستانوں میں تازہ قبروں و ریکارڈ  کو چیک کرنا شروع کیا اور پیرودھائی قبرستان ،ڈھوک حمیداں پٹھانوں کے قبرستان سمیت کچا سٹاپ کے قریب قبرستان سمیت ایچ الیون کے قبرستانوں میں تازہ قبروں و گورکنوں کو چیک کیا۔

ایمریٹس سینٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز اینڈ ریسرچ (ECSSR)کے  ڈائیلاگ سیشن میں سفیر پاکستان کی شرکت

 اس دوران پولیس کو ہیومن انٹیلیجنس کے ذریعے رکشہ ڈرائیور کے حوالے سے انفارمیشن ملی جس پر اس کو قابو کرکے  چیک کیا گیا  تو اس نے میت قبرستان تک لے جانے کا انکشاف کردیا۔

پولیس نے پیرودھائی قبرستان کا ریکارڈ چیک کیا تو میتوں و جنازوں کی رسید بک میں سے ایک سریل نمبر کا مکمل پرت پھٹا ہوا پایا جبکہ قبرستان کے رجسڑ چیک کیا گیا تو وہاں بھی مزکورہ افراد نے سدرہ کا نام و ولدیت لکھ  کر کاٹنے کی کوشش کی ہوئی تھی پولیس کو سب سے بڑی کامیابی قبرستان کمیٹی کے دفتر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے ملی جس میں سدرہ کی میت پولی تھین میں لپٹی اور تمام افراد واضع تھے۔

شہنشاہ غزل مہدی حسن کوخراج تحسین  پیش کرنے کے لئے عجمان میں میوزیکل نائٹ کا انعقاد

پولیس نے گورکن ارشاد اور قبرستان کمیٹی کے ممبر کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا تو تمام کیس کی کڑیاں کھلتی چلی گئیں پولیس نے سدرہ کے سسرال اور والدین کے گھروں کے افراد کو تحویل میں لے لیا اور  عدالت میں قبر کشائی اور پوسٹمارٹم کی درخواست دائر کی تو عدالت نے 26 جولائی کا نوٹس ڈال کر لڑکی کے لواحقین کو بھی طلب کرلیا۔

سینئر پولیس افسر کا کہناتھا کہ عدالت سے قبر کشائی  کی اجازت ملنے پر قبر کشائی کرکے نعش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا،  آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے بھی  دورہ کیا اور کیس کی تفصیلات سے آگاہی لی۔

جدہ کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں کے لیے نئے ٹریک سوٹس کی تقریب رونمائی، عقیل آرائیں کا خصوصی اعلان

  ذرائع کے مطابق پولیس نے اب تک سدرہ کیس میں قبرستان کمیٹی کے ممبر اور گورکن کو باقائدہ گرفتار  کرلیا ہے دیگر دس افراد جن میں خواتین بھی شامل ہیں ، کو شامل تفتیش رکھ کر زیر نگرانی رکھا گیا ہے پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ باڑہ مارکیٹ کا تاجر ودکاندار عصت اللہ راولپنڈی میں سیاسی جماعت اور اس کے رہنماؤں کا بھی قریبی ہے ماضی  میں بھی مزکورہ  کے خلاف تجاوزات  کے خلاف آپریشنز کے  دوران  پولیس و کار سرکار میں مزاحمت مداخلت کے مقدمات درج ہیں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: عصمت اللہ کمیٹی کے پولیس نے چیک کیا سدرہ کے سدرہ کی

پڑھیں:

کاہنہ :لڑائی کے دوران چھریوں کے وار، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد زخمی

سٹی42: کاہنہ کے علاقے میں محلے داروں کے درمیان جھگڑے کے دوران چھریاں چل گئیں جس کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جھگڑا اچانک شروع ہوا اور بات تلخ کلامی سے بڑھ کر ہاتھا پائی اور پھر چھریوں کے استعمال تک جا پہنچی۔واقعے میں زخمی ہونے والوں میں شاہد، ساجد اور اسد شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

لاہور: داتا دربار پولیس کی کارروائی، 2 رکنی چور گینگ گرفتار 

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ محلے داروں کے درمیان ہونے والے تنازعے کا نتیجہ ہے۔ زخمی افراد کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جبکہ جھگڑے میں ملوث دیگر افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

 
 

متعلقہ مضامین

  • ’گھرسے نکل کر سدرہ جینے کا حق کھوچکی‘، جرگےکے حکم پر 17سالہ لڑکی کے قتل سے متعلق سنسنی خیز انکشافات 
  • راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر قتل کی جانے والی لڑکی کی قبر کشائی کا حکم
  • راولپنڈی میں غیرت کے نام پر خاتون کا قتل، لرزہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں
  • راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل کے پیچھے جرگے کا اندھا انصاف بے نقاب
  • مفتاح اسماعیل کی کمپنی کو اربوں کے ٹھیکے،سینیٹ میں تہلکہ خیز انکشافات، وفاقی وزیرنے نیا پنڈورا باکس کھول دیا
  • راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کا قتل، فیملی سمیت 8 افراد گرفتار
  • کاہنہ :لڑائی کے دوران چھریوں کے وار، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد زخمی
  • ڈیگاری قتل کیس میں نیا موڑ، بیٹی کے قتل کو جائز قرار دینے والی ماں گرفتار
  • حمیرا اصغر کی موت یا قتل؟ اسٹائلسٹ نے مزید تہلکہ خیز انکشافات کردیے