ملک میں پولیو کے تین نئے کیسز سامنے آ گئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق شمالی وزیرستان، لکی مروت اور عمرکوٹ سے پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد سال 2025 میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 17 ہو گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں پولیو کے تین نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں 2 اور سندھ میں 1 نئے پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق شمالی وزیرستان، لکی مروت اور عمرکوٹ سے پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد سال 2025 میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 17 ہو گئی ہے۔ نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو وائرس کمزور قوتِ مدافعت والے بچوں کو نشانہ بناتا ہے، پولیو ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچے نہ صرف اپنے لیے، بلکہ دوسروں کے لیے بھی خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔
ادارے نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں، پولیو سے بچاؤ صرف بار بار ویکسین پلوانے سے ہی ممکن ہے۔ علاوہ ازیں پیدائش سے 15 ماہ تک بچوں کو پولیو اور دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکوں کا کورس بروقت مکمل کروائیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی تصدیق ہوئی ہے پولیو کیسز کی میں پولیو کے مطابق
پڑھیں:
یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین پر روسی فضائی حملے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔گورنر کے مطابق یوکرین کے شہر زاپوریزہزیا پر روسی حملے سے تقریباً 58 ہزار گھروں کی بجلی معطل ہو گئی۔
دوسری جانب روسی حکام کے مطابق روسی آئل پورٹ پر یوکرینی ڈرون حملے سے دو غیر ملکی جہازوں کو نقصان پہنچا ہے۔بحیرۂ اسود میں روس کی بندرگاہ پر رات گئے یوکرین نے ڈرون حملہ کیا ہے۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔