راجہ عمر خطاب کے مطابق حکومت نے زعفران پر 2 کروڑ روپے کا انعام رکھا تھا اور اس دہشتگرد کا گزشتہ سال چائینیز پر حملہ کرنے کا بھی ریکارڈ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) اور حساس ادارے کے مشترکہ آپریشن میں منگھوپیر کے ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا، جس کے دوران دہشتگردوں سے شدید مقابلہ ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد مارے گئے۔ سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب نے سول اسپتال کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت زعفران اور دوسرے کی قدرت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ راجہ عمر خطاب کے مطابق حکومت نے زعفران پر 2 کروڑ روپے کا انعام رکھا تھا اور اس دہشتگرد کا گزشتہ سال چائینیز پر حملہ کرنے کا بھی ریکارڈ ہے۔

آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے گرنیڈ، خودکش جیکٹس اور ایک ڈائری برآمد ہوئی ہے، جس میں ٹارگٹڈ افراد کے نام درج تھے۔ سی ٹی ڈی حکام نے یہ بھی بتایا کہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا اور ان کا ہدف ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر کو بڑھانا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود تمام دہشتگرد مارے جا چکے ہیں، اور اب دہشتگردوں کے گھر کے مالک کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی

پڑھیں:

پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 31 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں فتنۃ الخوارج کے 31 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں بھارت نواز دہشت گرد گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے 31 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

ضلع لکی مروت میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا اور اس کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اسی نوعیت کی ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ضلع بنوں میں کی گئی، جس میں مزید 17 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دیگر بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو بھی انجام تک پہنچایا جا سکے۔ سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
  • خضدار میں پاک فوج کا آپریشن، بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
  • اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: ٹرمپ
  • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ؛ 5 جوان شہید‘ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان: کیچ میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید
  • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 31 دہشتگرد ہلاک
  • پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 31 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائی، 31 دہشتگرد ہلاک