کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔منگھو پیر کے علاقے میں سی ٹی ڈی نے ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس کے مطابق فائرنگ میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، دہشتگردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب کا کہنا ہے کہ چھاپہ کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا۔انہوں نے کہا کہ مزید دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر نفری طلب کرلی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔