جاپانی یوٹیوبر اپنی نوکیلی ٹھوڑی کیوجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
جاپان میں جونوچی نامی یوٹیوبر نے اپنی لمبی اور نوکیلی ٹھوڑی کی وجہ سے آن لائن شہرت حاصل کرلی ہے۔
یوٹیوبر کی اس منفرد ظاہری شکل نے اسے مزاق کا نشانہ بننے کے بجائے ایک منفرد برانڈ میں تبدیل کر دیا ہے۔
جونوچی خود کو "world’s longest chin" کے نام سے پیش کرتے ہیں اور اس کی ٹھوڑی واقعی نمایاں حد تک لمبی اور نوکیلی ہے جسے ان کے سوشل میڈیا پر فالوورز جاپانی کارٹونز کے کردار کے جیسا قرار دیتے ہیں۔
اس منفرد خصوصیت نے انہیں تقریباً 350,000 سبسکرائبرز کی تعداد تک پہنچا دیا ہے اور ایکس اور ٹک ٹاک پر مزید فالوونگ حاصل ہوئی ہے۔ ان کے کل فالوورز 750,000 سے زائد بتائے جا رہے ہیں۔ 
 
 جونوچی کے مطابق ان کی ٹھوڑی پانچ سال کی عمر کے بعد نمایاں طور پر بڑھنے لگی۔ انہوں نے بچپن میں زیادہ دودھ پینا شروع کیا بڑی عمر میں ڈاکٹروں نے واضح کیا کہ زیادہ دودھ پینا اس کا سبب نہیں ہے، بلکہ غالباً جینیاتی عوامل ہیں۔ 
انہوں نے اپنی بچپن کی تصاویر بھی شیئر کیں جہاں تین سال کی عمر تک ٹھوڑی معمولی تھی، مگر پانچ سال کی عمر تک نوکیلی ہو چکی تھی۔
اسکول کے دنوں میں انہیں ٹھوڑی کی وجہ سے مذاق کا سامنا کرنا پڑا تھا مگر جونوچی نے اس کو اپنی منفرد پہچان بنایا اور اسے قبول کرتے ہوئے سوشل میڈیا کی دنیا میں برانڈ بیلڈنگ کیلئے استعمال کیا۔
وہ اپنی چین پر شوخی سے بات کرتے ہیں اور اسے اپنی content کا محور بناتے ہیں، جس نے انہیں ہزاروں لوگوں کے لیے ایک متاثر کن شخصیت میں بدل دیا ہے 
  
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی رکن کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم سے وابستہ خاتون خولہ ادریس کو بیرونِ ملک روانگی سے روک دیا گیا، خولہ ادریس اپنے شوہر کے ہمراہ سعودی عرب کے لیے روانہ ہونے والی پرواز میں سوار ہونے والی تھیں، روانگی سے قبل امیگریشن عملے نے انہیں روک کر تفتیشی اداروں کے حوالے کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق خولہ ادریس چوہدری اور ان کے خاوند کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران ہی سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (FIA Cyber Crime Wing) کی ٹیم نے حراست میں لے لیا، دونوں کو ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے دفتر منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ خولہ ادریس کے خلاف مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز مواد کی اشاعت اور حساس معلومات کے پھیلاؤ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، اسی سلسلے میں ان کا نام ممکنہ طور پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ECL) یا اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا، جس کی بنیاد پر انہیں بیرون ملک جانے سے روکا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ خولہ ادریس سے پی ٹی آئی کی آن لائن سرگرمیوں اور چند مخصوص سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے معلومات حاصل کرے گا۔
تاحال پی ٹی آئی کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ٹیم کے اراکین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس عمل کو سیاسی انتقام قرار دیا جا رہا ہے۔
ادھر ایئرپورٹ حکام نے تصدیق کی ہے کہ خولہ ادریس اور ان کے شوہر کو باقاعدہ تحریری ہدایات کے تحت روکا گیا جبکہ تحقیقات مکمل ہونے تک دونوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔