پنجاب بھر کے پارکس نو اسموکنگ زون ڈکلئیر
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک : پنجاب بھر کے پارکس کو نو اسموکنگ زون ڈکلئیر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری ہوگیا
محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پارکس میں سگریٹ، ای سگریٹ، ویپس، تمباکو سے بنی مصنوعات کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ٹک شاپس، کیفیز اور پارکس میں موجود ویٹنگ پوائنٹس پر سگریٹ کی فروخت بھی ممنوع قرار دے دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پارکس میں مختلف مقامات پر نو اسموکنگ بورڈز اور ہدایات نصب کی جائیں گی، پارک میں موجود عملہ اور اسٹاف مسلسل مانیٹرنگ کرے گا۔نوٹی فکیشن میں بتایاگیاکہ تمام پی ایچ ایز 10 دن میں قوانین کا نفاذ یقینی بنانے کی پابند ہوں گی
جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔