پنجاب کے پارکس اور باغات میں سگریٹ نوشی اور ویپنگ پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
لاہور:
پنجاب حکومت نے شہریوں کو صحت بخش ماحول کی فراہمی کیلئے صوبہ بھر کے باغات کو نو اسموکنگ زون قرار دے دیا۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پارکس میں سگریٹ، ای سگریٹ، vapes اور تمباکو سے بنی مصنوعات کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔
ٹک شاپس، کیفیز اور پارکس میں موجود وینڈنگ پوائنٹس پر بھی سگریٹ کی فروخت ممنوع قرار دی گئی ہے۔
پارکس میں مختلف مقامات پر نو اسموکنگ بورڈز اور ہدایات نصب کی جائیں گی جبکہ پارک میں موجود عملہ اور اسٹاف مسلسل مانیٹرنگ کرے گا، تمام پی ایچ اے اتھارٹیز کو دس دن میں قوانین کا نفاذ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پروہبیشن آف اسموکنگ اینڈ پروٹیکشن آف نان سموکرز ہیلتھ آرڈیننس 2002 کے سیکشن 5 اور 7 کے تحت عوامی مقامات پر سگریٹ کا استعمال اور فروخت ممنوع ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب میں اسموگ، اسکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پرپابندی عائد
محکمہ ماحولیات پنجاب نے اسموگ کے باعث سرکاری و نجی اسکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پرپابندی لگا دی۔محکمہ ماحولیات پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں خطرناک حدتک بڑھتی اسموگ کے باعث پنجاب بھر کے سرکاری ونجی اسکول صبح 8:45 سے پہلےنہیں کھلیں گے۔ اعلامیے کے مطابق کالجز اور اسپیشل ایجوکیشن سینٹرزبھی صبح 8:45 بجے سے پہلےنہیں کھلیں گے، یہ حکم نامہ 3 نومبر سے 31 جنوری 2026 تک نافذ رہے گا۔ خلاف ورزی کرنےوالے اسکول پرپہلی بار ایک لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا، دوبارہ خلاف ورزی پر 6 لاکھ سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا۔ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامدشیخ کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کےلیے سخت اقدامات جاری رہیں گے۔