میرا ضمیر مجھے پاک بھارت میچ دیکھنے کی اجازت نہیں دیتا؟ اسد الدین اویسی
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
بھارت میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ اُن کا ضمیر انہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ دیکھنے کی اجازت نہیں دیتا۔
اسد الدین اویسی نے لوک سبھا میں پہلگام حملے اور آپریشن سندور پر جاری بحث کے دوران حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے اپنے خطاب کےدوران حکومت سے سوالات کرتے ہوئےکہا کہ جب بھارت نے پاکستان کے خلاف کئی سخت اقدامات اٹھائے ہیں تو پھر ایشیا کپ میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ میچ کھیلنے کی اجازت کیسے دی جا رہی ہے؟ آپ کس منہ سے پاکستان سے کرکٹ کھیلیں گے؟
انہوں نےکہا بھارت کی پاکستان سے تجارت بند ہے، وہاں کے جہاز بھارت نہیں آ سکتے، آبی راستے سے بھی جہازوں پر پابندی ہے مگر کرکٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا جب ہم پانی نہیں دے رہے، ہم پاکستان کا 80 فیصد پانی یہ کہہ کر روک رہے ہیں کہ پانی اور خون ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے تو آپ کرکٹ میچ کیسے کھیلیں گے؟
انہوں نےکہاکہ اُن کا ضمیر انہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ دیکھنے کی اجازت نہیں دیتا۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے درمیان کرکٹ میچ کی اجازت انہوں نے
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کے کیسز کا ایک ہی بندہ آرڈر دیتا ہے: علیمہ خان
علیمیہ خان—فائل فوٹوبانیٔ تحریکِ انصاف کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے کیسز کا ایک ہی بندہ آرڈر دیتا ہے۔
علیمہ خان نے یہ بات راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ایک بندہ اسحاق ڈار وزیر خارجہ بھی ہیں اور نائب وزیراعظم بھی، اسحاق ڈار شوگر بورڈ کے ایڈوائزر اور چیئرمین بھی ہیں
ان کا کہنا ہے کہ یہ اوپن ٹرائل ہے، فیملی اور وکلاء کو قانون کے مطابق اندر جانے دیا جانا چاہیے، ہمیں بتائیں کہ ہمیں سماعت میں کیوں جانے نہیں دیا جا رہا۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس اتنا کمزور ہے، ججز اس کو سننے کے لیے تیار ہی نہیں۔ 3 ماہ سے کیس ہی نہیں لگ رہا، آخر میں جج نے کہا چھٹیاں ہو گئی ہیں۔