احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
احمد بھچر—فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما احمد خان بھچر کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔
پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے احمد خان بھچر سمیت دیگر ملزمان کو 9 مئی کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال کی سزا سنائی تھی۔
عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے احمد خان بھچر کی نااہلی کا نوٹی فیکیشن جاری کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: احمد خان بھچر
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-7
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے سابق سیکرٹری، سابق رکن سندھ اسمبلی اور کار ساز ٹرسٹ کے بانی مرحوم اخلاق احمد کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا۔ ان کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز مغرب مسجد اقصیٰ فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، سابق امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی، نائب امیر کراچی مسلم پرویز، امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج، ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ، یو سی ناظمین ناظم علاقہ منیر یعقوب، اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر اور کارساز ٹرسٹ کے چیئرمین محمود حامد اور دیگر نے شرکت کی۔ مرحومہ کی تدفین سخی حسن قبرستان میں کی گئی۔