مریم نواز کی پیپلز لبریشن آرمی کے یوم تاسیس پر چینی عوام و افواج کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یومِ تاسیس پر حکومتِ چین، چینی عوام اور مسلح افواج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کے لیے کردار قابل تحسین ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم اپنے آہنی بھائی کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک چین تعلقات صرف ریاستی یا دفاعی مفادات تک محدود نہیں بلکہ یہ دلوں کے رشتے ہیں، پاک چین دفاعی اشتراک لازوال دوستی کی روشن علامت ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید عسکری حکمت عملی اور قومی خدمت کا جذبہ مثالی ہے، پاک چین مسلح افواج کے درمیان باہمی اعتماد، تربیتی تعاون اور دفاعی اشتراک وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت چین کے ساتھ صنعتی ترقی، ماحولیات، زراعت اور تعلیم میں مشترکہ منصوبوں کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
مظفر آباد(ویب ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔
کانفرنس میں آزاد جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ،21 ستمبر سے مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اے پی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معرکہ حق میں فتح سے تحریک آزادی کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے، معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر عالمی منظر نامے میں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا،۔
جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی فورم یا پریشر گروپ کو مفاد عامہ کے فیصلے کا اختیار نہیں دیا جائے گا۔
Post Views: 6