ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خبر
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
کوہٹہ : پاکستانی شہریوں کو قومی اور بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کوئٹہ میں باقاعدہ طور پر ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی قائم کر دی ہے، جہاں نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی لائسنس کا بھی اجرا کیا جا رہا ہے۔یہ اتھارٹی اسلام آباد اور شیخوپورہ کے بعد ملک میں موٹروے پولیس کے تحت قائم کی جانے والی تیسری ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) موٹروے پولیس اشفاق احمد نے بتایا کہ کوئٹہ میں اس منصوبے پر کام دو سال قبل شروع کیا گیا تھا، جبکہ گزشتہ برس سے اتھارٹی نے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا۔ اب تک یہاں سے 2,000 سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔
ڈی آئی جی موٹروے کا کہنا تھا کہ لائسنس کے اجرا کے لیے مکمل اور جدید ٹیسٹنگ سسٹم موجود ہے، جس کی بدولت جو امیدوار مہارت کا مظاہرہ کرتا ہے، اسے پہلے ہی دن لائسنس جاری کر دیا جاتا ہے۔اشفاق احمد کے مطابق موٹروے پولیس کی ہائی وے فورس بلوچستان میں کوئٹہ سے قلات اور اوتھل سے حب تک تعینات ہے۔ تاہم صوبے میں صرف 1,000 موٹروے پولیس اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں جو کہ بڑھتے ہوئے ٹریفک کے بوجھ کے مقابلے میں ناکافی ہے۔ نفری میں اضافے کے لیے کوششیں جاری ہیں تاکہ شاہراہوں پر بہتر نگرانی اور ٹریفک کنٹرول ممکن بنایا جا سکے۔یہ اقدام نہ صرف بلوچستان کے عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈرائیونگ لائسنس موٹروے پولیس کے لیے
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر دیا
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کوئٹہ کی شہری یونین کونسلوں کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات 28 دسمبر 2025 کو منعقد ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کی مدت 13 سے 17 نومبر تک مقرر کی گئی ہے، جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 18 نومبر کو شائع کی جائے گی۔ کاغذات کی اسکروٹنی 19 سے 24 نومبر تک ہوگی اور امیدوار 28 نومبر تک اپیلیں دائر کر سکیں گے۔ اپیلیٹ ٹربیونل تمام اپیلوں پر فیصلے 3 دسمبر تک نمٹا دے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابی نشانات 6 دسمبر کو امیدواروں کو الاٹ کیے جائیں گے۔ پولنگ 28 دسمبر کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد ترقیاتی اسکیموں کے نئے اعلانات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ سرکاری افسران کے تبادلے بھی انتخابی نتائج کے اعلان تک روک دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر پولنگ اسٹیشنز کی نگرانی کریں گے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رہے اور عوام بلاخوف و خطر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں۔
الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں، سیاسی جماعتوں اور سرکاری اداروں کو انتخابی ضوابط کی مکمل پابندی کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ شفاف، منصفانہ اور پرامن انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔