بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے کچھ فلم ساز حالیہ پاک-بھارت کشیدگی پر مبنی کہانیوں کو فلمی منصوبوں میں تبدیل کر کے تجارتی فائدہ اٹھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ، بھارتی فلم ساز ان عنوانات کے حقوق حاصل کر رہے ہیں جن سے پاکستان کے خلاف جنگی جذبات اور حب الوطنی کی لہر کو فلمی کامیابی میں بدلا جا سکے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مئی 2025 میں دونوں جوہری طاقتوں — پاکستان اور بھارت — کے درمیان شدید جنگ چھڑ گئی تھی، جو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ایک حملے کا الزام پاکستان پر دھرنے کے بعد شروع ہوئی۔ جنگ چار روز جاری رہی اور بالآخر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اچانک مداخلت سے جنگ بندی پر ختم ہوئی۔

آپریشن سندور” پر فلمی دوڑ
بھارت نے اس کارروائی کو آپریشن سندور کا نام دیا، جو ہندی زبان میں شادی شدہ ہندو عورتوں کے ماتھے پر لگائے جانے والے سرخ رنگ کی علامت ہے۔ یہ نام خاص طور پر **پہلگام حملے میں بیوہ ہونے والی خواتین کے بدلے کے طور پر استعمال کیا گیا۔
اسی عنوان کو بنیاد بناتے ہوئے، متعدد فلمی اسٹوڈیوز نے مشن سندور، سندور: دی ریونج ، دی پہلگام ٹیرر اور سندور آپریشن” جیسے نام رجسٹر کروا لیے ہیں ۔
فلم سازوں کی رائے منقسم
معروف ہدایتکار وویک اگنی ہوتری، جن کی فلم “دی کشمیر فائلز” 2022 میں ریلیز ہوئی تھی، اس موضوع پر فلم بنانے کے حق میں ہیں۔ ان کے بقول، “اگر یہ ہالی ووڈ ہوتا تو اب تک ایسی 10 فلمیں بن چکی ہوتیں۔” تاہم، ناقدین کا کہنا ہے کہ ان کی فلمیں اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کو بڑھاوا دیتی ہیں۔
دوسری جانب، سینئر فلم ساز انیل شرما ، جن کی فلمیں غدر اورغدر 2 مقبول رہی ہیں، اس رجحان کو بھیڑ چال قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ “فلم سازی کوئی فوری ردعمل کا عمل نہیں، بلکہ جذباتی سچائی اور ذمہ داری کا تقاضا کرتی ہے۔
حب الوطنی یا پروپیگنڈا؟
فلم نقاد راجا سین نے خبردار کیا کہ جنگ جیسے حساس موضوعات پر یکطرفہ فلمیں بناناپروپیگنڈا اور غلط معلومات کو فروغ دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا، جب ایک ایجنڈا کے تحت درجنوں فلمیں بنیں اور دوسری طرف کو سننے کا موقع نہ ملے، تو یہ سینما کی سچائی پر سوال اٹھاتا ہے۔
معروف ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرانے بھی اس رجحان پر تنقید کی اور کہا، “اصل حب الوطنی وہ ہے جو فلم کے ذریعے  امن اور ہم آہنگی کو فروغ دے۔
یاد رہے، مہرا کی فلم رنگ دے بسنتی (2006) نہ صرف نیشنل فلم ایوارڈ جیت چکی ہے بلکہ گولڈن گلوب اور آسکر ایوارڈز کے لیے بھارت کی سرکاری انٹری بھی رہی۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فلم ساز کی فلم

پڑھیں:

بھارت پاکستان سے ہونے والی شرمناک شکست کو آج تک ہضم نہیں کر پایا، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت اب بھی پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، ہماری کوسٹ گارڈ فورس نے ایک ایسے ملاح کو گرفتار کیا جو بھارتی ایجنسیوں کے لیے جاسوسی میں ملوث تھا۔ گرفتار شخص نے دورانِ تفتیش اپنی پوری کہانی دنیا کے سامنے بیان کر دی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہاکہ افواجِ پاکستان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں اپنے سے چار گنا بڑے دشمن کو شکست دی، اور بھارت کو ایک شرمناک ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جسے وہ آج تک تک ہضم نہیں کر پایا۔

مزید پڑھیں: بھارت پاکستان کا پانی روک سکتا ہے نہ اس کا رخ موڑ سکتا ہے، اسحاق ڈار

انہوں نے کہاکہ مسلسل کوششوں اور محنت کے نتیجے میں پاکستان نے سفارتی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ملک کے مفاد کے لیے کام کرنے والے تمام سفارت کاروں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان اب معاشی ترقی کے نئے اہداف حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

بھارت کو یہ غلط فہمی تھی کہ وہ ایک ابھرتی ہوئی طاقت ہے۔
ہم پر وہ جنگ مسلط کی گئی جس کی ہمیں کوئی خواہش نہیں تھی۔ جب دشمن نے برتری ثابت کرنے کی کوشش کی تو پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ اور افواجِ پاکستان نے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں، اپنے سے چار… pic.twitter.com/aRCcHzG7jz

— WE News (@WENewsPk) November 3, 2025

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے برداشت کیا، مگر اب عالمی برادری پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں کو تسلیم کرتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان پر دہشتگردی کی پشت پناہی کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے، خاص طور پر پہلگام واقعے کے بعد فوری طور پر الزام عائد کرنا غیر منصفانہ تھا۔

عطا تارڑ کے مطابق پاکستان خود دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار ہے، اور دنیا اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور سفارت کاروں نے ملک کا وقار عالمی سطح پر بلند کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم نے پہلگام واقعے پر بھارت کو غیر جانب دار تحقیقات کی پیشکش کی، جس کی حمایت دوست ممالک نے بھی کی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی، مسلح افواج نے بھرپور جواب دیا۔ ان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں قوم نے فتح حاصل کی، اور اس جدوجہد میں فضائیہ کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی میڈیا جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف رہا، تاہم پاکستان میں ذمہ دارانہ صحافت نے عالمی توجہ حاصل کی۔ ’معرکہ حق‘ میں کامیابی کے بعد قوم کا سر فخر سے بلند ہے۔

عطا تارڑ نے کہاکہ پاکستان ایک فکری اور بیانیاتی جنگ لڑ رہا ہے، جہاں ایک طرف بھارت کا جھوٹا بیانیہ ہے تو دوسری جانب پاکستان کے واضح اور ٹھوس حقائق نے دنیا کو اصل صورتحال دکھا دی۔

مزید پڑھیں: پہلگام حملے کی تحقیقات سے قبل بھارت پاکستان پر حملہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران معاشی و اسٹریٹجک فریم ورک کا آغاز ایک بڑی پیش رفت ہے۔ اب حکومت کی ترجیح بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ، وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا، اور پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے علاقائی تجارت کو فروغ دینا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بھارتی سازشیں دہشتگردی عطااللہ تارڑ وفاقی وزیر اطلاعات وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • لگتا ہے بھارت سمندر کے راستے کوئی فالس فلیگ آپریشن کریگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • بھارت پاکستان سے ہونے والی شرمناک شکست کو آج تک ہضم نہیں کر پایا، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
  • آپریشن سندور کی بدترین ناکامی پر مودی سرکار شرمندہ، اپوزیشن نے بزدلی قرار دیدیا
  • کراچی پر حملے کی خبر جھوٹی تھی، جعلی خبریں ہمیں بھی حقیقت لگنے لگیں، بھارتی آرمی چیف کا بیان
  • آپریشن سندور پر مودی کی خاموشی سیاسی طوفان میں تبدیل
  • ویمنز ورلڈ کپ؛ بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کو باآسانی شکست دے کر عالمی چمپیئن بن گئی
  • بھارتی تاریخ کا سب سے وزنی ترین مواصلاتی سیٹلائٹ خلا کیلئے روانہ
  • بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
  • آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے ڈس انفارمیشن مہم شروع کی، وزیر اطلاعات
  • بھارت پاکستان میں بدامنی پھیلانے کیلئے دہشتگردوں کے بیانیہ کو فروغ دینے میں مصروف