کراچی (شوبز ڈیسک):پاکستان کی معروف اداکارہ دُرِفشاں سلیم نے بالآخر ساتھی اداکار بلال عباس کے ساتھ خفیہ نکاح کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

دُرِفشاں سلیم، جنہوں نے عشق مرشد، کیسی تیری خودغرضی اور جیسے آپ کی مرضی جیسے مقبول ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے، حال ہی میں ایک انٹرویو میں ان افواہوں پر بات کی جو ان کی اور بلال عباس کی شادی سے متعلق گردش کر رہی تھیں۔

انہوں نے ڈرامہ عشق مرشد میں بلال عباس کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا، اور ان کی جوڑی کو مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

انٹرویو کے دوران جب ان سے بلال عباس کے ساتھ خفیہ نکاح کی خبروں کے بارے میں سوال کیا گیا تو دُرِفشاں نے پہلی بار اس حوالے سے کھل کر بات کی۔

ان کا کہنا تھا:

“جب آپ کسی کردار میں مکمل طور پر ڈوب جاتے ہیں تو وہی کردار میں جان آتی ہے۔ میرے اور بلال کے درمیان ہم آہنگی ضروری تھی کیونکہ یہ ایک رومانوی کہانی تھی۔”

انہوں نے مزید کہا:

“میں اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا پسند کرتی ہوں۔ ہمارے نکاح سے متعلق بہت سی افواہیں گردش میں تھیں، لیکن ان میں کوئی سچائی نہیں۔ نجی رکھنے اور خفیہ رکھنے میں فرق ہوتا ہے، اور شادی جیسا معاملہ زیادہ دیر تک چھپایا نہیں جا سکتا۔”

دُرِفشاں سلیم کے اس واضح مؤقف کے بعد ان تمام افواہوں کی تردید ہو گئی ہے جو ان کے اور بلال عباس کے درمیان خفیہ نکاح سے متعلق کی جا رہی تھیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بلال عباس کے فشاں سلیم خفیہ نکاح

پڑھیں:

روس میں 7 شدت کا زلزلہ، 600 سال بعد آتش فشاں بھی پھٹ پڑا

روسی مشرقی علاقے کمچاتکا اور کرِل جزائر میں اتوار کے روز 7.0 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ اسی رات 600 سال بعد کرشینینیکوف نامی آتش فشاں پھٹ پڑا، جس سے 6 ہزار میٹر بلند راکھ کا بادل آسمان پر چھا گیا۔

روسی وزارت برائے ہنگامی خدمات کے مطابق، زلزلے کے بعد ساحلی علاقوں میں ممکنہ سونامی کی وارننگ جاری کی گئی، تاہم کچھ دیر بعد اس وارننگ کو واپس لے لیا گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے اور بحرالکاہل سونامی وارننگ سسٹم نے بھی زلزلے کی شدت 7.0 بتائی ہے۔

روسی سرکاری ادارے اور ماہرین نے تصدیق کی کہ کرشینینیکوف آتش فشاں 1463 کے بعد پہلی بار پھٹا ہے۔ آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد راکھ کے بادل مشرق کی جانب بحرالکاہل کی طرف بڑھتے دیکھے گئے، تاہم ان کے راستے میں کوئی آبادی نہیں ہے۔

روس کی وزارت نے اس آتش فشاں کو نارنجی ایوی ایشن الرٹ دیا ہے، جو کہ پروازوں کے لیے بلند خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے مشرقی روس میں آنے والے 8.8 شدت کے بڑے زلزلے کے بعد یہ سب آفٹر شاکس اور جغرافیائی تبدیلیوں کا نتیجہ ہو سکتے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگلے کئی ہفتوں تک مزید آفٹر شاکس آنے کا خطرہ برقرار ہے۔


 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: باپ کی بچوں کیساتھ سمندر میں ڈوبنے کی دل دہلانے والی ویڈیو آگئی
  • روس میں 7 شدت کا زلزلہ، 600 سال بعد آتش فشاں بھی پھٹ پڑا
  • تمنا بھاٹیا نے کوہلی اور عبدالرزاق سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
  • کوٹ ادو: پولیس نے 2 کم عمر یتیم بہنوں کا زبردستی کرایا جانیوالا نکاح رکوا دیا
  • عمر ایوب نے علی امین گنڈا پور سے استعفیٰ مانگنے کی خبروں کی تردید کردی
  • روس میں 6 صدیوں بعد آتش فشاں پھٹ پڑا، کیا زلزلہ ذمہ دار ہے؟
  • پاکستان پیپلزپارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں حکومت کے ساتھ ہے، سردار سلیم حیدر
  • پیپلزپارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں حکومت کے ساتھ ہے،گورنر پنجاب سلیم حیدر
  • ابھیشیک بچن سے تعلقات کی افواہیں، نمرت کور نے خاموشی توڑ دی