ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف خاندان کپورز کی جائیداد اور کنٹرول کی جنگ، جو پہلے ہی کسی بلاک بسٹر فلم سے کم نہیں تھی، اس ہفتے برطانیہ منتقل ہوکرایک نیا موڑ لے گئی جب سنجے کپور کی والدہ، رانی کپور نے اپنے بیٹے کی اچانک موت کو قدرتی قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے برطانوی حکام کو ایک سنسنی خیز خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ موت ایک ”بین الاقوامی سازش“ اور ممکنہ ”قتل“ کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔

بھارتی ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق اس ڈرامائی خط میں رانی کپور نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس ایسے ”مصدقہ اور تشویشناک شواہد“ موجود ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ سنجے کپور کی موت نہ حادثاتی تھی اور نہ ہی قدرتی۔ ان شواہد میں ”قتل، اکسانا، سازش، دھوکہ دہی، اور جعل سازی“ جیسے سنگین جرائم کے امکانات شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس ”جعلی دستخط، مشکوک اثاثہ منتقلی، اور مشتبہ قانونی دستاویزات“ کے ثبوت بھی ہیں، جو ایسے افراد کی ملی بھگت کی نشاندہی کرتے ہیں جو مالی فائدہ اٹھانا چاہتے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کا خاص اشارہ سنجے کپور کی تیسری اہلیہ، پریا سچدیو کپور کی جانب تھا۔

رانی کپور نے برطانوی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا،”قوی شواہد موجود ہیں کہ سنجے کپور کی موت ایک منظم بین الاقوامی سازش کا نتیجہ ہو سکتی ہے، جس میں برطانیہ، بھارت اور ممکنہ طور پر امریکہ کے افراد اور ادارے ملوث ہیں۔“

انہوں نے برطانوی پولیس سے فوری طور پر اس معاملے پر باضابطہ شکایت درج کرنے اور مجرمانہ تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ اس گہرے راز کو بے نقاب کیا جا سکے۔

یہ تنازعہ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب رانی کپور نے سونا گروپ، جس میں سونا کامسٹار اور سونا بی ایل ڈبلیو شامل ہیں، کی سالانہ میٹنگ ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا اور خود کو اس گروپ کی اکثریتی شیئر ہولڈر قرار دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بیٹے کی موت کے بعد غمزدہ حالت میں ان سے زبردستی دستاویزات پر دستخط کروائے گئے۔

انہوں نے پریا کپور کی نمائندگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ خاندان کی جانب سے ان کی نمائندگی کے دعوے ”دباؤ کے تحت دستخط شدہ دستاویزات“ پر مبنی ہیں اور کمپنی کے معاملات میں ”سنگین غیر قانونی کارروائیاں“ ہوئی ہیں۔

چند گھنٹوں کے اندر، کمپنی نے واضح کیا کہ رانی کپور 2019 سے کمپنی کی شیئر ہولڈر نہیں ہیں اور سنجے کپور ہی واحد قانونی مالک تھے۔ کمپنی نے کہا کہ سنجے کپور کی موت کے بعد رانی کپور سے کوئی دستاویزات حاصل نہیں کی گئیں۔

گزشتہ ہفتے سونا کامسٹار نے رانی کپور کو ”سیز اینڈ ڈیسسٹ“ نوٹس بھیجا، جس میں ان کے الزامات کو کمپنی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والا قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ سنجے کپور 12 جون کو لندن میں پولو کھیلتے ہوئے اچانک انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق موت کی وجہ دل کا دورہ تھی، مگر بعض اطلاعات کے مطابق ان کے منہ میں شہد کی مکھی چلے جانے سے شدید الرجک ردعمل (انا فائلکٹسک شاک) آیا، جو موت کی اصل وجہ ہو سکتی ہے۔

گزشتہ ماہ رانی کپور نے پہلی بار میڈیا سے بات کی اور کہا،’مجھے آج تک نہیں معلوم کہ میرے بیٹے کے ساتھ کیا ہوا۔ میں اب بوڑھی ہو گئی ہوں، جانے سے پہلے مجھے سکون چاہیے۔‘

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: رانی کپور نے سنجے کپور کی کہ سنجے کپور انہوں نے کے مطابق کی موت

پڑھیں:

لیجنڈز لیگ کے مالک کا پریزینٹر کو لائیو نشریات میں شادی کا پرپوزل، ویڈیو وائرل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے اختتام پر ایک حیران کن لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب لیگ کے مالک ہرشیت ٹومر نے لائیو نشریات کے دوران پریزینٹر کرشمہ کوٹک کو شادی کی پیشکش کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس واقعے کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں لیگ کے اختتامی لمحات کے ساتھ ساتھ ہرشیت ٹومر کی جانب سے کرشمہ کوٹک کو دی گئی پرپوزل کا دلچسپ منظر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اختتامی تقریب میں ہرشیت ٹومر کا غیر متوقع اعلان سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ انٹرویو میں جب کرشمہ کوٹک نے ہرشیت ٹومر سے پوچھا کہ وہ لیگ کے کامیاب انعقاد کا جشن کیسے منائیں گے، تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا جب یہ سب ختم ہو جائے گا تو میں شاید آپ کو پرپوز کرنے والا ہوں۔ یہ جواب سن کر کرشمہ حیرت زدہ رہ گئیں اور صرف اتنا کہہ سکیں ’اوہ مائی گاڈ‘۔

WCL owner proposing Anchor on live after SA became champions ????pic.twitter.com/o8fnjBGpb8

— Div???? (@div_yumm) August 2, 2025

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو وہی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں جہاں ایک طرف لوگ اسے پسند کر رہے ہیں وہیں چند صارفین نے ہرشیت ٹومر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور کہا کہ دولت سے تہذیب نہیں خریدی جا سکتی۔

واضح رہے کہ ہفتے کو ختم ہونے والی اس لیگ میں جنوبی افریقا چیمپیئنز فاتح رہی جبکہ پاکستان چیمپیئنز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جنوبی افریقا بمقابلہ پاکستان کرشمہ کوٹک کرکٹ کے میدان میں پرپوزل لیجنڈز لیگ ہرشیت ٹومر

متعلقہ مضامین

  • کراچی: باپ کی بچوں کیساتھ خودکشی، متوفی کے والد نے بہو کو قاتل قرار دیدیا
  • پی ٹی آئی کی سابقہ مشیر اطلاعات پنجاب کے گھر پولیس کا چھاپہ
  • پی ٹی آئی کی سابقہ مشیر اطلاعات پنجاب کے گھر پولیس کا چھاپہ
  • بدقسمتی سے ہم نے ہمیشہ اپنی پولیس کو تنقید، تمسخر اور الزام تراشی کا نشانہ بنایا ہے، شرجیل میمن
  • کرکٹ کا میدان، محبت کا پیغام! لیگ اونر نے لائیو پرپوز کر دیا
  • لیجنڈز لیگ کے مالک کا پریزینٹر کو لائیو نشریات میں شادی کا پرپوزل، ویڈیو وائرل
  • رکاوٹ نہیں، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے درخواست دیں، ویزا مل جائے گا: طلال 
  • علی امین گنڈاپور اگر صوبے میں امن وامان قائم نہیں کرسکتے تو استعفا دے دینا چاہیئے
  • کراچی میں سینئر وکیل شمس الاسلام کا قتل، ملزم نے اعترافِ جرم کرلیا، ویڈیو بیان