کراچی:

افغانستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ 2025 کے لیے قومی ٹیم کے ابتدائی 22 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

افغانستان، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والی سیریز کے پیش نظر یہ کھلاڑی دو ہفتوں پر مشتمل تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے جو متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ تربیتی کیمپ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو نکھارنے اور بڑی ٹورنامنٹس کی تیاری کے لیے انتہائی اہم ہوگا۔

ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز میں ٹیم کی قیادت راشد خان کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

زبردستی ہاتھ ملانے کا کوئی قانون موجود نہیں، بھارتی بورڈ کی نئی منطق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )ممبئی بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ اس قسم کا کوئی قانون نہیں جو کھلاڑیوں کو زبردستی مخالف ٹیم سے ہاتھ ملانے پر مجبور کرے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے میچ میں بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کو مکمل طور پر نظر انداز کر تے ہوئے پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہاتھ نہیں ملایا تھا ۔ ایک بھارتی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بی سی سی آئی عہدیدار نے کہا ‘دیکھئے اگر آپ کھیل کے قوانین کے حساب سے دیکھیں تو اس میں ایسا کچھ نہیں ہے کہ اپوزیشن سے ہاتھ ملانا ضروری ہے’۔بی سی سی آئی آفیشل کا کہنا تھا کہ یہ ایک جذبہ خیر سگالی اور ایک طرح کا کنونشن ہے، قانون نہیں، جس پر دنیا بھر میں کھیلوں کے میدان میں عمل کیا جاتا ہے’۔انہوں نے مزید کہا کہ’اگر اس قسم کا کوئی قانون ہے ہی نہیں تو بھارت کرکٹ ٹیم کسی ایسی اپوزیشن سے ہاتھ ملانے کی پابند نہیں ہے جس کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہونے کی تاریخ رہی ہو۔

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل گانا جاری کردیا گیا
  • جوش انگلس نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر، متبادل کھلاڑی کا اعلان
  • ایشیا  کپ: افغانستان کے خلاف میچ کے دوران سری لنکن کرکٹر کے والد انتقال کر گئے
  • لاہوربورڈ ، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا
  • زبردستی ہاتھ ملانے کا کوئی قانون موجود نہیں، بھارتی بورڈ کی نئی منطق
  • افغانستان کرکٹ ٹیم کو دھچکا، فاسٹ بولر نوین الحق ایشیا کپ سے باہر ہوگئے
  • متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان کے کپتان اور مینجر سے معافی مانگ لی
  • ایشیا کپ، پاکستان آج یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گا یا نہیں؟ معاملہ سنگین ہوگیا
  • میچ ریفری کی تبدیلی: ایشیا کپ کھیلنے کا حتمی فیصلہ آج ہو گا: ترجمان پی سی بی
  • ایشیا کپ  کھیلنا ہے یا نہیں؛ پی سی بی آج فیصلہ کرےگا