سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ! انڈیکس ایک لاکھ 43 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 43 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبر دست تیزی دیکھنے میں آئی۔ٹریڈنگ کے دوران 1200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 43 ہزار 281 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 1017 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 42 ہزار 52 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی 16 پیسے سستی ہوئی، ڈالر 282.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پوائنٹس کی ایک لاکھ
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں انتہائی بڑا اضافہ
کراچی :پاکستان کی مقامی مارکیٹ اور عالمی منڈی میں آج سونے کی قیمت میں انتہائی بڑا ضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس نے مارکیٹ میں ہلچل مچا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6100 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 59 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 5229 روپے اضافہ ہواہے اور قیمت تین لاکھ 7 ہزار 784 روپے ہو گئی ہے ۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 61 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 3363 ڈالر پر پہنچ گئی ہے ۔
اس کے علاوہ آج پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں چاند کی قیمت میں 53 روپے فی تولہ اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 3953 روپے پر آ گئی ہے ۔