پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ رقم کردی، انڈیکس 1,43,000 کی سطح پر پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے مسلسل اعتماد اور خریداری کے رجحان کے باعث منگل کو کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 1,43,000 کی نئی سطح عبور کرگیا۔
منگل کی صبح 11 بج کر 55 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,200.51 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,43,253.15 پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 0.85 فیصد کے نمایاں اضافے کا مظہر ہے۔
سرمایہ کاری کے لحاظ سے نمایاں شعبے جیسے کہ آٹوموبائل، کمرشل بینکس، سیمنٹ، فرٹیلائزر اور آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (OMCs) سبز نشان میں ٹریڈ کرتے رہے۔ اہم کمپنیوں جیسے ایس این جی پی ایل، وافی، ایم سی بی، ایم بی ای ایل اور یو بی ایل میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
پیر کے روز بھی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا، اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1,017 پوائنٹس یعنی 0.
ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں تیزی کی وجہ بڑی کمپنیوں کی مضبوط کارکردگی، مختلف شعبہ جات سے متوقع اچھے منافع، اور سرمایہ کاروں کی مثبت توقعات ہیں۔
عالمی مارکیٹ کا پس منظردوسری جانب ایشیائی مارکیٹوں میں بھی منگل کو مسلسل دوسرے روز تیزی دیکھی گئی، جبکہ امریکی ڈالر نے اپنی پچھلی گراوٹ کے رجحان کو برقرار رکھا، سرمایہ کاروں میں اس بات کا رجحان بڑھا ہے کہ فیڈرل ریزرو عالمی معیشت کو سہارا دینے کے لیے ستمبر میں شرح سود میں کمی کر سکتا ہے۔
پیر کو امریکی شیئرز بھی مثبت آمدنی رپورٹس اور ملازمتوں کے کمزور اعداد و شمار کے بعد شرح سود میں کمی کی توقعات پر بہتر کارکردگی کے ساتھ بند ہوئے۔
تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے، جس کی بڑی وجہ اوپیک پلس کی جانب سے پیداوار میں اضافہ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر روسی تیل کی خریداری پر محصولات بڑھانے کی دھمکی ہے۔
مزید پڑھیں:
جاپان کی نِکئی مارکیٹ میں بھی بہتری دیکھی گئی، جہاں جولائی میں سروس سیکٹر کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایم ایس سی آئی کا ایشیا پیسفک انڈیکس، جاپان کے علاوہ، 0.6 فیصد اضافہ ظاہر کر رہا ہے، جبکہ نِکئی انڈیکس میں بھی 0.5 فیصد بہتری آئی۔
سی ایم ای فیڈ واچ کے مطابق ستمبر میں شرح سود میں کمی کے امکانات اب تقریباً 94 فیصد ہو چکے ہیں، جو کہ 28 جولائی کو63 فیصد تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
100 انڈیکس امریکی شیئرز ایشیا پیسفک انڈیکس ایم سی بی بینچ مارک پاکستان اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کار سروس سیکٹر وافی یو بی ایلذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 100 انڈیکس امریکی شیئرز ایم سی بی پاکستان اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کار سروس سیکٹر وافی یو بی ایل
پڑھیں:
پاکستان اور کینیڈا کا ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش میں تعاون بڑھانے پر غور
اسلام آباد:پاکستان اور کینیڈا نے ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش اور فیڈ فارمولیشن میں تعاون بڑھانے پر غور شروع کر دیا۔
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے جس کے لیے ایس آئی ایف سی زرعی شعبہ میں ترقی اور جدت کے لیے کوشاں ہیں۔
وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان زرعی تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔ وفاقی وزیر نے پاکستان میں زرعی مشینری کی مقامی تیاری کے لیے مشترکہ منصوبوں کی بھی تجاویز دیں۔
کینولا کی کاشت سے زرعی پیداوار میں جدت، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور عالمی مارکیٹوں تک رسائی ممکن ہوگی۔ کینیڈا کے ساتھ زرعی اور غذائی تحفظ میں شراکت داری سے پاکستان کی برآمدات کو عالمی سطح پر فروغ حاصل ہوگا۔
پاکستان اور کینیڈا نے سرٹیفکیشن، مارکیٹ تک رسائی اور تکنیکی تعاون کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیاں غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کر کے ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرنے میں کوشاں ہیں۔