پشاور، پی ٹی آئی کا احتجاجی کنٹینر ہائی ٹینشن بجلی وائر سے ٹکرا گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
رنگ جمیل چوک اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بند ہوگئی، کرنٹ لگنے سے کنٹینر کا ایک ٹائر بھی پھٹ گیا، کنٹینرز سے اب اوپر والا جنگلہ ہٹایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران احتجاجی کنٹینر بجلی کی تار سے ٹکرا گیا، جس سے علاقے میں بجلی معطل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق بجلی کی 11 ہزار واٹ لائن سے کنٹینر ٹکرانے سے علاقے میں بجلی معطل ہوگئی، کنٹینر میں پارٹی قیادت موجود نہیں تھی، کنٹینر نے احتجاج کے مقام تک پہنچنا تھا۔ رنگ جمیل چوک اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بند ہوگئی، کرنٹ لگنے سے کنٹینر کا ایک ٹائر بھی پھٹ گیا، کنٹینرز سے اب اوپر والا جنگلہ ہٹایا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں بجلی
پڑھیں:
دیر اور سوات میں موسلادھار بارش و ژالہ باری، سردی کی شدت میں اضافہ
خیبر پختونخوا کے ضلع دیر اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ دیر میں بارش اور ژالہ باری کے دوران اندھیرا چھا گیا جبکہ ندی نالوں میں طغیانی سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔ بارش سے بالائی علاقوں کی سڑکوں پر کٹاؤ کے بعد شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔ بارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور میوہ جات کے باغات سمیت گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ شدید بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور ضلع بھر کی بجلی منقطع ہوگئی۔ دوسری جانب، سوات میں بھی بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔۔ مینگورہ شہر میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ ڈبلیو ایس ایس سی کی ناقص کارکردگی ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی، نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کے باعث بند نالوں کا پانی سڑکوں پر آ گیا۔ بارش کا پانی سڑکوں پر بہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔