پشاور: پی ٹی آئی کا احتجاجی کنٹینر ہائی ٹینشن بجلی وائر سے ٹکرا گیا، علاقے میں بجلی معطل
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
پشاور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران احتجاجی کنٹینر بجلی کی تار سے ٹکرا گیا جس سے علاقے میں بجلی معطل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق بجلی کی 11 ہزار واٹ لائن سے کنٹینر ٹکرانے سے علاقے میں بجلی معطل ہوگئی، کنٹینر میں پارٹی قیادت موجود نہیں تھی، کنٹینر نے احتجاج کے مقام تک پہنچنا تھا۔
رنگ جمیل چوک اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بند ہوگئی، کرنٹ لگنے سے کنٹینر کا ایک ٹائر بھی پھٹ گیا، کنٹینرز سے اب اوپر والا جنگلہ ہٹایا جائے گا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں بجلی
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے 5 اگست احتجاجی پلان کو حتمی شکل دے دی، اڈیالہ کے باہر احتجاج کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی( کی قیادت نے 5 اگست کے احتجاجی پلان کو حتمی شکل دے دی، تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلا لیا گیا جو کہ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے، مرکزی قیادت نے تمام صوبائی صدور اور چیف آرگنائزرز سے مشاورت مکمل کرلی۔
ذرائع کے مطابق احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہو گا جس کی مکمل نگرانی پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کریں گے۔
سندھ بلوچستان، کے پی ٹی آئی اور پنجاب کے ذمہ داران نے احتجاجی شیڈول اعلی قیادت کو پہنچا دیا، تمام ٹکٹس ہولڈرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے، صوبوں کے صدور اور کوآرڈینیٹرز قیادت سے رابطے میں رہیں گے۔