پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے درمیان پہلی دو طرفہ مشق کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے درمیان پہلی دو طرفہ مشق کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے درمیان پہلی دو طرفہ مشق کا انعقاد کراچی میں ہوا جس میں مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ اور جنگی منظرناموں پر مشتمل آپریشنز کے مظاہرے بھی کیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے درمیان پہلی بار دو طرفہ مشق کا انعقاد کراچی میں کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مشق کے دوران سمندر اور خشکی پر مختلف قسم کے آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا، جن میں شہری علاقوں میں کی جانے والی فوجی کارروائیاں، فائرنگ، اور جنگی منظرناموں پر مبنی آپریشنز شامل تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اسپیشل فورسز نے اپنی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، اس مشق کا بنیادی مقصد ساحلی علاقوں میں مشترکہ آپریشنز کی تیاری اور حکمتِ عملی کو مزید موثر بنانا تھا۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ یہ دو طرفہ مشق پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کے مابین تعاون اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے جب کہ یہ مشق دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز قرار دی جا رہی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی، خواجہ آصف کا انکشاف پاکستان کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی، خواجہ آصف کا انکشاف مائیں بھی بچوں کو ایسے دعائیں نہیں دیتیں جیسے عوام نے کل عمران خان کی رہائی کیلئے کیں، بیرسٹر گوہر حکومت نے کل عوام کا سمندر دیکھا، عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا، بیرسٹر سیف مارگلہ اور دریائے سواں میں بننے والی سوسائٹیاں اسلام آباد کے زیر آب آنیکی وجہ ہیں، معاملہ قومی اسمبلی میں پیش پاکستان اسٹاک میں تاریخی دن، 100انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار کی سطح عبور کرگیا بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ2کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت 9اگست تک ملتویCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دو طرفہ مشق کا انعقاد
پڑھیں:
وزیراعلی پنجاب فلڈ ریلیف اور ریسکیو آپریشنز کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کر رہی ہیں، سید عاشق حسین کرمانی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) ایگریکلچر کمیشن کے چوتھا اجلاس زراعت ہائوس لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری، سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور سیکرٹری لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب احمد عزیز تارڑ شریک ہوئے۔اجلاس میں سیلاب کے دوران اور بعد کی فصلوں کی صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وزیرِ زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ممبران کی قابلِ عمل تجاویز پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب کے زرعی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب فلڈ ریلیف اور ریسکیو آپریشنز کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کر رہی ہیں۔(جاری ہے)
سیلاب نے انسانی و حیوانی جانوں سمیت فصلوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے صوبائی وزراء کی فلڈ ریلیف و ریسکیو کے لیے خصوصی ڈیوٹیاں لگائی ہیں۔ سیلاب متاثرین کی مشکلات کے حل کے لیے تمام ممکنہ وسائل و ذرائع بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق متاثرین کو کھانا، رہائش اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔وزیر زراعت نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کے جانوروں کی محفوظ مقامات پر منتقلی، ویکسینیشن اور علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے فصلوں کے نقصانات کے ازالے کے تخمینہ اور سروے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جبکہ وزیراعلی پنجاب جلد ہی خصوصی پیکج کا اعلان کریں گی۔اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے جانوروں کو سبز چارہ اور خوراک کی فراہمی کے لیے محکمہ زراعت فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب کی فیلڈ فارمیشنز کی ریلیف آپریشنز کی سرگرمیاں روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کی جا رہی ہیں۔اجلاس میں سیکرٹری لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب احمد عزیز تارڑ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے جانوروں کے لیے ونڈا اور سائلیج کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب محمد شبیر احمد خان و دیگر ممبران نے شرکت کی۔