کوہستان سکینڈل: مزید 7 ملزموں کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
کوہستان 40 ارب مالیاتی سکینڈل میں مزید سات ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اثاثے منجمد کرنے کے لئے نیب سے منظوری لی جا رہی ہے، نیب سے منظوری کے بعد احتساب عدالت میں درخواستیں دائر کی جائیں گی، اثاثے منجمد کرنے والوں میں چار مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔جن ملزمان کے اثاثے منجمد کئے جائیں گے اُن میں حبیب اللہ، ریاض، نصیر، توصیف اور تین خواتین شامل ہیں، مرکزی ملزموں نے بے نامی داروں کے نام پر اثاثے بنائے ہیں، سات ملزمان میں بے نامی دار بھی شامل ہیں، ملزمان نے کروڑوں روپے کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے بنائے ہیں۔کوہستان کرپشن سیکنڈل میں نیب نے پہلے ہی اثاثے منجمد کرنے سے متعلق 32 فریزنگ آرڈرز کئے ہیں، سات مزید فریزنگ سے فریزنگ آرڈرز کی تعداد 39 ہو جائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لندن: سنگاپور کے تاجر سے ڈائنوسار کی نایاب ہڈیاں برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی حکام نے سنگاپور سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخص سے کروڑوں پاؤنڈ مالیت کی ڈائنوسار کی نایاب ہڈیوں، لندن میں 9 فلیٹوں اور چینی فن پاروں کا مجموعہ ضبط کر لیا۔ یہ کارروائی جرائم سے حاصل شدہ دولت کی واپسی کے مقدمے کے سلسلے میں کی گئی۔ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے سو بنگہائی اور ان کی کمپنی سو ایمپائر لمیٹڈ کے ساتھ ایک تصفیہ کیا، جس کے تحت یہ اثاثے پروسیڈز آف کرائم ایکٹ کے تحت ضبط کیے گئے۔ یہ قانون برطانوی حکام کو اختیار دیتا ہے کہ وہ ایسے اثاثے واپس لے سکیں جو غیر قانونی ذرائع سے حاصل کیے گئے ہوں۔