شاہ رخ خان کے ایوارڈ پر جاری تنازع، کس بات پر شور مچ رہا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو ان کی فلم ’جوان‘ پر قومی فلم ایوارڈ سے نوازا گیا، جو ان کے 33 سالہ طویل اور متاثر کن فلمی کیریئر کے بعد ایک بڑا اعزاز تھا۔ شاہ رخ خان کو یہ ایوارڈ ملنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ متعدد افراد نے شاہ رخ خان کے نیشنل ایوارڈ ملنے کی تعریف کی تھی لیکن چند افراد نے جیوری کے فیصلے پر سوالات بھی اٹھائے تھے۔
اس ایوارڈ پر تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ساؤتھ انڈین اداکارہ اروشی نے بالواسطہ طور پر شاہ رخ کے ایوارڈ پر سوالات اٹھائے۔ انہوں نے فلم ’اکوزکو‘ میں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ قبول کیا، لیکن اپنے بیان میں انہوں نے ججوں کے فیصلے کی شفافیت پر خدشات ظاہر کیے۔
یہ بھی پڑھیں: ’آپ کمل ہاسن کے قدموں کی خاک بھی نہیں‘ بالی ووڈ کے للی پٹ شاہ رخ خان پر کیوں برسے؟
اگرچہ انہوں نے شاہ رخ کا نام نہیں لیا، مگر اشارہ دیا کہ فلم ’جوان‘ کو بہترین اداکار کا ایوارڈ کیسے ملا، جبکہ ملیالم سینما کے تجربہ کار اداکار وجیاراگھون کی زبردست اداکاری کو مرکزی زمرے میں شامل تک نہیں کیا گیا۔ ان کے اس بیان سے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔
اب فلم ساز امتیاز علی نے بھی اس بحث پر اپنی رائے ظاہر کیا ہے۔ ممبئی میں ایک تقریب کے دوران انہوں نے بھارتیم یڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک نے انہیں یہ اعزاز دیا ہے تو یہ یقیناً ایک بڑی بات ہے۔ میں شاہ رخ خان اور تمام انعام یافتگان کو دل سے مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔
ایسے میں جب شاہ رخ خان کو ایوارڈ ملنے پر تنقید بڑھنے لگی، تو تجربہ کار اداکار مکیش کھنہ نے ان کی حمایت میں آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ ’جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ شاہ رخ خان کو یہ ایوارڈ ’جوان‘ پر نہیں بلکہ ’سوادیس‘ پر ملنا چاہیے تھا، اُنہیں یاد رکھنا چاہیے کہ اے آر رحمان کو آسکر ایوارڈ ’جے ہو‘ پر ملا تھا، نہ کہ ان کے پہلے سے بنائے ہوئے خوبصورت گانوں پر۔ شاہ رخ خان گزشتہ 40 سالوں سے محنت کر رہے ہیں تو اگر انہیں قومی ایوارڈ ملا ہے تو اس میں کیا غلط ہے؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ شاہ رخ خان شاہ رخ خان ایوارڈ مکیش کھنہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ شاہ رخ خان شاہ رخ خان ایوارڈ مکیش کھنہ شاہ رخ خان کو انہوں نے
پڑھیں:
نگورنو کاراباخ تنازع: ٹرمپ کی کوششوں سے آرمینیا و آذربائیجان مذاکرات پر آمادہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک اور دیرینہ تنازع حل کرانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں، اس سلسلے میں آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ایک اہم ملاقات واشنگٹن میں طے پا گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سہ فریقی ملاقات وائٹ ہاؤس میں ہوگی جس کی میزبانی صدر ٹرمپ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو غزہ پر مکمل قبضہ کی کھلی چھوٹ دیدی
آرمینیا کی حکومت نے اس ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعظم نیکول پشینیان، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ باضابطہ ملاقات کریں گے۔
آرمینیائی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ بات چیت خطے میں امن، استحکام اور اقتصادی اشتراک کو فروغ دینے کے لیے کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم پشینیان 7 اور 8 اگست کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے، جس دوران ان کی صدر ٹرمپ سے دو طرفہ ملاقات بھی طے ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے بھی ان مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں یہ ملاقات منعقد ہوگی اور امکان ہے کہ اس میں ایک مجوزہ امن معاہدے کا فریم ورک بھی پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان کشیدگی کا آغاز 1991 میں اُس وقت ہوا تھا جب آرمینیائی افواج نے عالمی سطح پر آذربائیجان کے تسلیم شدہ علاقے نگورنو کاراباخ پر قبضہ کر لیا تھا۔ تاہم 2020 میں 44 روزہ جنگ کے دوران آذربائیجان نے زیادہ تر علاقہ دوبارہ حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: کمبوڈیا کا ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کرنے پر غور
بعد ازاں اکتوبر 2023 میں آذربائیجان نے ایک اور فوجی آپریشن شروع کیا، جس کے نتیجے میں نگورنو کاراباخ کے علیحدگی پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے، حکومت تحلیل کرنے کا اعلان کیا اور آذربائیجان کے ساتھ الحاق پر آمادگی ظاہر کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آذربائیجان آرمینیا امریکی صدر دیرینہ تنازع ڈونلڈ ٹرمپ مذاکرات مذاکرات پر آمادہ وی نیوز