اسلام آباد میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ضلعی انتظامیہ نے شہر کے تمام اسٹالز سے باجے قبضے میں لینے کا فیصلہ کرلیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق تمام افسران فی الفور فیلڈ میں جا کر کارروائیاں یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ جس علاقے کے اسٹالز سے باجے برآمد ہوئے متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا۔ ڈی سی اسلام آباد نے ہدایت کی ہے کہ کارروائیاں یوم آزادی تک یومیہ بنیادوں پر کی جائیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسلام ا باد
پڑھیں:
27 ویں ترمیم کامعاملہ ،وزیراعظم نےوزرا اور ارکان پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے منسوخ کر دیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے اہم معاملے کے پیش نظر وزیراعظم نے تمام وفاقی وزراءاور ارکان پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے فوری طور پر منسوخ کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ تمام وزراءاور پارلیمانی ارکان اسلام آباد میں موجود رہیں تاکہ ترمیم کے حوالے سے اجلاس اور مشاورتی عمل بلا تعطل جاری رہ سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد 27 ویں ترمیم کے قانونی اور آئینی پہلوؤں پر مکمل توجہ دینا اور ملکی مفاد میں فوری اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت ترمیم کی منظوری کے لیے اعلیٰ سطحی مشاورت اور حکمت عملی ترتیب دینے میں مصروف ہے۔ اس اقدام کے بعد وفاقی کابینہ اور پارلیمانی کمیٹیاں تمام متعلقہ امور پر اسلام آباد میں فوری اجلاس کر رہی ہیں، تاکہ ترمیمی عمل کی رفتار اور ملکی مفاد میں فیصلہ سازی بلا تعطل مکمل ہو سکے۔