وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے، بیجنگ میں اہم سرمایہ کاری کانفرنس منعقد ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ ہوں گے، جبکہ ان کے دورے کے دوران پاکستان 4 ستمبر کو بیجنگ میں ایک اہم بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔ اس کانفرنس کی میزبانی پاکستانی سفارت خانہ اوراسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹیشن کونسل یعنی ایس آئی ایف سی مشترکہ طور پر کریں گے۔
حکومت نے تمام صوبوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر وہ منصوبے فراہم کریں جو چین میں ممکنہ سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کیے جا سکیں، وزیراعظم شہباز شریف خود ان منصوبوں کا جائزہ بریفنگ سیشن میں لیں گے، جس کے لیے چیف سیکرٹریز کو منصوبوں کی نوعیت، اسکوپ اور سرمایہ کاری کی تفصیلات کے ساتھ وزیراعظم کو براہِ راست بریفنگ دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
کانفرنس میں ٹیکسٹائل، زراعت اور آئی ٹی سمیت متعدد شعبوں کے منصوبے پیش کیے جائیں گے جبکہ پاکستان کی جانب سے فارماسیوٹیکل، آئرن و اسٹیل، کیمیکلز اور پاوراسٹوریج کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش بھی متوقع ہے۔
ایس آئی ایف سی نے اس اہم موقع پر کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے متعلقہ اداروں اور شراکت داروں سے رابطے تیز کر دیے ہیں۔ یہ پہلی بار ہوگا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت اس نوعیت کی بزنس ٹوبزنس سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے، جو پاک چین تجارتی تعاون کو نئی جہت دے سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:
اس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان کی 8 بڑی صنعتوں کو عالمی سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایس آئی ایف سی بزنس ٹو بزنس بیجنگ چین سنگھائی تعاون تنظیم وزیر اعظم شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایس آئی ایف سی بزنس ٹو بزنس چین سنگھائی تعاون تنظیم وزیر اعظم شہباز شریف سرمایہ کاری شہباز شریف ایف سی کے لیے
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید چیئرمین واپڈا تعینات، وزیراعظم کی مبارک باد
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کو وفاقی کابینہ کی منظوری سے چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید بطور چیئرمین واپڈا اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔